رائل ٹیلی ویژن اکیڈیمی، جسے آر ٹی ایس (RTS) بھی کہا جاتا ہے، برطانیہ کی ایک تعلیمی چیرٹی ہے جس کا مقصد ماضی، حال اور مستقبل کے ٹی وی پروگراموں پر بحث اور تجزیہ کرنا ہے۔ یہ دنیا کی قدیم ترین ٹی ویژن سوسائٹی ہے۔ رائل ٹیلی ویژن سوسائٹی کا مرکزی دفتر لندن میں ہے۔ برطانیہ میں اس وقت ان کے قومی کے علاوہ تیرہ علاقائی سنٹر ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی جمہوریہ آئر لینڈ میں بھی شاخ ہے۔

تاریخ

ترمیم

اس گروپ کا آغاز 7 ستمبر 1927ء میں ہوا جب ٹیلی ویژن کافی حد تک ابتدائی اور تجرباتی مراحل طے کر رہا تھا ۔ ٹیلی ویژن کی ترقی کی خاطر اس سے متعلقہ انجنیئر اور سائنسدانوں کے لیے ایک فورم ہونے کے علاوہ سوسائٹی باقاعدہ طور پر رسالہ بھی شائع کرتی ہے۔ سوسائٹی کے ساتھ رائل کا خطاب نومبر 1997 میں دیا گیا جب برطانیہ کے ولیعہد شہزادہ چارلس نے اس کی سرپرستی سنبھالی۔

سرگرمیاں

ترمیم

رائل ٹیلی ویژن سوسائٹی باقاعدگی سے سیمینار کا انعقاد کرتی ہے۔ جس میں ممبراب کے علاوہ ٹیلی ویژن صنعت سے متعلق لوگ شرکت کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سوسائٹی ٹیلی ویژن نام کا ماہانہ رسالہ بھی شائع کرتی ہے۔

سوسائٹی برطانیہ سے تعلق رکھنے والی مصنفین، اداکاروں کے کامیاب ٹی وی پرگراموں کی نمائش کرتی ہے تاکہ ان کی خوبیوں اور خامیوں سے سیکھا جا سکے۔

سوسائٹی ہر سال ٹیلی ویژن کے برطانوی بہترین پروگراموں کو اعزازات سے بھی نوازتی ہے۔ جن میں سب سے اہم لندن میں منعقد کی جانی والی تقریب ہوتی ہے۔ [1]

قومی عزازات

ترمیم

سوسائٹی قومی اعزازات کو ہر سال چھ اہم زمروں میں تقسیم کر کے نوازتی ہے

  • آر ٹی ایس پروگرام اعزاز
  • آر ٹی ایس ٹیلی ویژن صحافتی اعزاز
  • آر ٹی ایس فنی مہارت و ڈیزائن اعزاز
  • آر ٹی ایس سٹودنٹ ٹیلی ویژن اعزاز
  • جوان کاریگروں کے لیے اعزاز
  • آر ٹی ایس پلگرم اعزاز

اس کے علاوہ علاقائی ٹیلی ویژن پرگراموں کو اعزازات ے نوازنے کے لیے برطانیہ کے دوسرے حصوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "PROGRAMME AWARDS"۔ rts.org.uk۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018 

بیرونی روابط

ترمیم