رائے منصب علی خان کھرل
پاکستانی سیاست دان
رائے منصب علی خان کھرل (1925ء-2015ء)) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
رائے منصب علی خان کھرل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 ستمبر 1938ء ننکانہ صاحب |
تاریخ وفات | 14 جنوری 2015ء (77 سال) |
وجہ وفات | دورۂ قلب [1] |
طرز وفات | طبعی موت |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
مناصب | |
رکن چودہویں قومی اسمبلی پاکستان [2] | |
رکن مدت 1 جون 2013 – 14 جنوری 2015 |
|
منتخب در | پاکستان کے عام انتخابات 2013ء |
حلقہ انتخاب | حلقہ این اے۔137 |
پارلیمانی مدت | چودہویں قومی اسمبلی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
منصب علی ضلع ننکانہ صاحب کے پارلیمنٹرین تھے پانچ مرتبہ 1985ء، 1990ء، 1997ء، 2002ء اور 2013ء میں رکن قومی اسمبلی بنتے رہے، جب کہ پہلی بار ایوب دور میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں ممبر مجلس شوریٰ اور وزیر اعظم محمد خاں جونیجو کے دور حکومت میں وفاقی وزیر مملکت بھی رہے، رائے منصب علی خاں کھرل کا تعلق کھرل برادری سے تھا اور ان کو شعر و شاعری سے بھی بہت لگاﺅ تھا، رائے منصب علی خاں ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کے سینئر وکیل بھی تھے۔ 15 جنوری 2015ء کو بعمر 90 سال وفات پاگئے۔