رابرٹ گولڈ شمٹ
رابرٹ بی گولڈ اسمڈٹ (1877–1935) بیلجیئم کے کیمیا دان، طبیعیات دان اور انجینئر تھے جنھوں نے سب سے پہلے معیاری مائیکرو فیچ (مائکرو فلم) کا خیال پیش کیا۔
رابرٹ گولڈ شمٹ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 مئی 1877ء [1][2][3] برسلز شہر [4] |
وفات | 28 مئی 1935ء (58 سال)[4][2][3] |
شہریت | بیلجیئم |
عملی زندگی | |
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی |
پیشہ | طبیعیات دان ، انجینئر ، کیمیادان ، آرٹ کولکٹر |
شعبۂ عمل | طبیعیات |
درستی - ترمیم |
گولڈسمٹ ایک جامع العلوم تھا جس نے دیگر شعبوں کے علاوہ ہوابازی اور ریڈیو کی ترقی پر بھی کام کیا۔ سنہ 1913ء میں اس نے لائیکن، بیلجیم میں ایک بڑی ریڈیو سہولت تعمیر کی جہاں سنہ 1914ء میں اس نے اور ریمنڈ بریلارڈ نے یورپ کے پہلے باقاعدہ ریڈیو کنسرٹ کی نشریات کا افتتاح کیا۔ وہ علم کیمیا اور طبیعیات میں نمایاں مسائل کا جائزہ لینے والی پہلی اور دوسری بین الاقوامی سولوے کانفرنسوں میں بھی شریک تھے۔
نازیوں کے لوٹے ہوئے شاہکار کی واپسی
ترمیم7 فروری 2022ء کو فرانس کی وزارت ثقافت نے گولڈشمٹ کی بیوہ، گیبریل فلپسن (1880-1941) کے ورثاء کو لوٹے گئے دو نازی کاموں کی واپسی کا اعلان کیا، جو سترھویں صدی کی اطالوی اسکول کی پینٹنگ اور اٹھارھویں صدی کی گوبیلین کی ٹیپسٹری ہے۔ یہ نازیوں کی شکست کے بعد جرمنی میں پائے گئے تھے اور انھیں فرانس واپس کر دیا گیا، جس نے انھیں اپنے قومی ورثے " Musées Nationaux Récupérations " (MNR) میں MNR 32 اور OAR 64 نمبروں کے تحت رکھا ہوا ہے۔ [5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.kaowarsom.be/documents/bbom/Tome_V/Goldschmidt.Robert_Benedict.pdf
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/5389 — بنام: Robert Bénédict Goldschmidt — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12847487b — بنام: Robert Benedict Goldschmidt — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب http://www.radiopassion.be/Goldshmidt.htm
- ↑ "Spoliation nazie: deux œuvres d'art pillées sous l'Occupation à Paris restituées aux ayants droit"۔ Connaissance des Arts (بزبان فرانسیسی)۔ 2022-02-15۔ 20 فروری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2022