طبیعیات دان
طبیعیات دان ایک ایسے سائنسدان کو کہتے ہیں جو طبیعیات پر تحقیق کرتا ہے۔ وہ مادّہ اور توانائی کے تعاملات کو طبیعی کائنات میں تمام لمبائی اور وقت کے پیمانوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ طبیعیات دان عام طور پر قدرتی مظاہر کی بنیادی یا حتمی وجوہات میں دلچسپی رکھتے ہیں اور عام طور پر اپنے علم کو ریاضیاتی حساب سے ترتیب دیتے ہیں۔ وہ تحقیقی شعبوں کی ایک وسیع رینج میں کام کرتے ہیں، جن میں تمام طوالت کے پیمانوں، ذیلی جوہری طبیعیات سے لے کر ذراتی طبیعیات تک اور حیاتیاتی طبیعیات سے لے کر، کائناتی لمبائی کے پیمانے تک جو کائنات کو پوری طرح محیط ہیں، شامل ہیں۔ اس میدان میں عام طور پر دو قسم کے طبیعیات دان شامل ہوتے ہیں: تجرباتی طبیعیات دان جو قدرتی مظاہر کے مشاہدے اور تجربات کی نشو و نما اور تجزیے میں مہارت رکھتے ہیں اور دوسرے نظریاتی طبیعیات دان جو طبیعیاتی نظاموں کی ریاضیاتی تشریح میں مہارت رکھتے ہیں تاکہ قدرتی مظاہر کی عقلی وضاحت اور پیشین گوئی کرسکیں۔
چند طبیعیات دان
ترمیم۔ کپلر
۔ ایوانجیلستا ٹوری سیلی
۔ پاسکل
۔ کرستیان ہیوجینز
۔ رابرٹ ہک
۔ ہینری کیونڈش
۔ آگسٹائن کولمب
۔ تھامس ینگ
۔ ہانس کرسچئن اورسٹیڈ
۔ آندرے میری ایمپئر
۔ جوزف وان فران ہوفر
۔ کرسچئن ڈوپلر
۔ لارڈ کیلون
۔ ارنسٹ ماخ
۔ لڈوگ بولزمان
۔ رونتجن
۔ الیگزینڈر بوشے
۔ ہینرخ ہرٹز
۔ لیزے میٹنر
۔ ایمی نوئتھر
نگار خانہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Galileo and the Birth of Modern Science, by Stephen Hawking, American Heritage's Invention & Technology, Spring 2009, Vol. 24, No. 1, p. 36
بیرونی روابط
ترمیمطبیعیات دان کے لغوی معنوں کے لئے ویکی لغت میں دیکھیے۔ |
- Education and employment statistics امریکی انسٹی ٹیوٹ آف فزکس
- Occupational Outlook Handbookآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bls.gov (Error: unknown archive URL)
- Physicists and Astronomersآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bls.gov (Error: unknown archive URL); US Department of Labor, Bureau of Labor Statistics
- PhysicistTv