رابعہ بٹ
رابعہ راشد بٹ (پیدائش: 26 فروری 1990ء) ایک پاکستانی سپر ماڈل [1][2] اداکارہ اور ٹی ای ڈی ایکس اسپیکر ہیں [3] انھوں نے پاکستان کے کئی برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے جن میں برانڈز جیسے کھادی، ایلان اور سیفائیر کی مصنوعات کی تشہیر کے لے ان کے چہرے کو بہت پسند کیا گیا انھوں نے پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں اپنے کام کے لیے دو لکس اسٹائل ایوارڈز [4] اور ایک بی سی ڈبلیو ایوارڈ جیتا ہے [5] بعد میں انھوں نے بطور اداکارہ اپنے کیریئر کو آگے بڑھایا۔رابعہ راشد بٹ پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔
رابعہ بٹ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 فروری 1990ء (34 سال) لاہور |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ماڈل |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی تعلیم
ترمیمانھوں نے ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم لاہور سے حاصل کی اور ماس کمیونیکیشنز میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی [6] انھوں نے اپنی پہلی فیچر فلم ہجرت میں کام کیا۔ فاروق مینگل نے اس فلم ی ہدایتکاری کی اور اس فلم میں ان کے مقابل اسد زمان تھے۔ فلم 2016 میں ریلیز ہوئی [7]
میوزک ویڈیوز
ترمیمرابعہ بٹ متعدد میوزک ویڈیووں میں نظر آئیں جیسے قرۃ العین بلوچ کی سیاں اور سجاد علی کی میوزک ویڈیو ناخن میں۔
ڈرامے
ترمیمانھوں نے ہم ٹی وی کے مشہور ڈراما آنگن کے ذریے ٹی وی اسکرین پر قدم رکھا یہ ڈراما 2018ء میں آن ائیر ہوا۔اس کی ہدایتکاری محمد احتشام الدین نے کی۔اس کے بعد یہ دل میرا میں کام کیا۔ جو 2019ء میں ٹیلی ویژن کی اسکرین پر آیا۔ جس کی احسن تالیش نے ہدایتکاری کی اور اس میں ان مد مقابل عدنان صدیق کے ساتھ ساتھ سجل علی اور احد رضا میر ہیں فی الحال ہم انھیں ایک دوسرے ٹی وی پروجیکٹ میں مرکزی کردار کے طور پر دیکھ رہے ہیں ڈرامے کا نام سوتیلی ممتا ہے اس کی ہدایت کاری میر سکندر علی نے کی ہے سوتیلی ممتا 2020ء میں ریلیز ہوئی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Pakistan's Fashion Models: Rabia Butt"۔ Fashion Central۔ 29 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2013
- ↑ Truth be told, I never wanted to act: Rabia Butt
- ↑ Why I didn't let go of my love | Rabia Butt | TEDxPunjabUniversity (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2020
- ↑ "lux style awards 2012 winners – Google Search"۔ www.google.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2020
- ↑ "Rabia butt (official fan page) | Facebook"۔ En-gb.facebook.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2013
- ↑ "Personal life of Rabia"۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2013
- ↑ hijratt (2013-03-22)۔ "Hijrat"۔ Hijratthemovie.blogspot.co.uk۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2013