سجاد علی

پاکستانی گلوکار

سجاد علی ایک معروف پاکستانی گلوکار ہیں۔ وہ 24 اگست 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے اور کراچی کے نیشنل آرٹس کالج سے تعلیم حاصل کی، اداکاری اور ہدایتکاری کے میدان میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے سجاد علی نے اپنے چچا تصدق حسین سے کلاسیکی موسیقی کی تربیت حاصل کی۔

سجاد علی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 24 اگست 1966ء (58 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنکارانہ زندگی
پروڈکشن کمپنی ای ایم آئی   ویکی ڈیٹا پر (P264) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادر علمی جامعہ کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلم ہدایت کار ،  اداکار ،  شاعر ،  موسیقار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سجاد نے پاکستان ٹیلی ویژن کے بچوں کے لیے موسیقی کے پروگرام میں حصہ لیا اور چودہ برس کی عمر میں کلاسیکی موسیقی کے پروگرام راگ رنگ میں پرفارم کیا، انیس سو ترانوے میں سجاد علی کے گانے “بے بی آ ” نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

سجاد علی کے کئی سپرہٹ گانے اور البم شائقین کے پسندیدہ ہیں۔ جن میں “چیف صاب” ، “ابھی موڈ نہیں” ، “سوہنی لگدی” شامل ہیں۔ سجاد علی نے فلموں میں اداکاری اور ہدایتکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ “لو لیٹر” ، “منڈا تیرا دیوانہ” ، “ایک اور لو سٹوری” میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سجاد علی کی البمز بابیا، چیف صاب اور سوہنی لگدی کی مقبولیت آج بھی کم نہیں ہوئی، سجاد علی کا آخری البم دو ہزار آٹھ میں ریلیز ہوا۔سجاد علی نے ہلکے انداز میں گا کر غزل گائیکی کو بھی نیا رنگ دیا۔ فلم بول کے لیے گائے گانے، دن پریشان ہے کو بہت پسند کیا گیا

ستارۂ امتیاز

ترمیم

23 مارچ 2019 ء کو حکومت پاکستان نے بہتر گلوکاری کے صلے میں ستارہ امتیاز سے نوازا،

سجاد علی نے گائیکی کم عمری سے ہی شروع کردی تھی۔آپ کے گائے ہوئے گانے نا صرف پاکستان میں بلکہ بھارت برطانیہ اور امریکا میں بھی کافی مقبول ہوئے۔

مشہور گانے

ترمیم

سجاد علی کے بہت سی مشہور گیت ہیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔

  • کٹنا نئیں
  • راوی
  • لگایا دل
  • تصویر
  • ہر ظلم
  • رونے نہ دیا
  • پانیوں میں
  • نہ تم سمجھے
  • تماشا
  • ساحل پہ کھڑے ہو
  • ہر ظلم تیرا
  • سوہنی لگدی

سجاد علی کے اور بھی کافی مقبول گانے سنے جاتے ہیں۔سجاد علی نے پاکستان اور بھارت کے مقابلہ موسیقی پروگرام Sur kshetra میں بطور جج بھی فرائض سر انجام دیے۔ آپ بڑے غلام علی، مہدی حسن اور استاد غلام علی سے بہت لگاو رکھتے ہیں۔اور وہ ان کو اپنا استاد مانتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم


  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔