راجہ محمد عباس
راجا محمد عباس (پیدائش 20 دسمبر 1953)، ایک ریٹائرڈ پاکستانی سرکاری ملازم ہیں جنھوں نے باسویں گریڈ میں وفاقی سیکرٹری وزارت داخلہ، بورڈ آف انوسٹمنٹ اور ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی وزارت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ عباس کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے اور وہ ایلیٹ سول سروسز میں شامل ہونے سے پہلے پاکستان نیوی کا حصہ تھے۔ [1]
راجہ محمد عباس | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 دسمبر 1953ء (71 سال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سرکاری ملازم |
درستی - ترمیم |
کیریئر
ترمیم2011 میں جب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے انھیں اس عہدے پر تعینات کیا تو عباس چیف سیکریٹری سندھ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انھوں نے وزارت داخلہ، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ [1] صوبائی سطح پر، عباس حکومت سندھ میں سیکریٹری لیبر، ٹرانسپورٹ اور صنعت کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ حکومت پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بھی رہ چکے ہیں۔ مزید یہ کہ وہ پنجاب کے اہم اضلاع فیصل آباد، جہلم اور گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر کے طور پر بھی رہ چکے ہیں۔ فی الحال، وہ کئی کمپنیوں اور سرکاری یونیورسٹیوں کے بورڈ میں ڈائریکٹر/سنڈیکیٹ ممبر ہیں۔ جن میں عسکری بینک لمیٹڈ، سندھ انشورنس لمیٹڈ، سندھ لیزنگ کمپنی، کوہسار یونیورسٹی مری، ویمن یونیورسٹی راولپنڈی اور ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی شامل ہیں۔ [2]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Newspaper، the (24 جون 2011)۔ "Raja Abbas is Sindh's new chief secretary"۔ DAWN.COM
- ↑ "Raja Abbas assumes charge as Sindh chief secretary – Business Recorder"