حکومت پنجاب
پاکستانی صوبائی حکوت
حکومت پنجاب (انگریزی: Government of Punjab) حکومت پاکستان کی ایک اکائی جس کی عملداری صوبہ پنجاب میں محدود ہے۔ اس کے سرکاری دفاتر لاہور میں واقع ہیں جو صوبہ پنجاب کا صدر مقام بھی ہے۔
پاکستان کا صوبہ پنجاب ملک کا سب سے گنجان آباد علاقہ ہے۔ حکومت پنجاب کی عملداری اس کی سرحدوں جو جنوب میں سندھ، مغرب میں بلوچستان اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات، شمال میں خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، مقبوضہ جموں و کشمیر، لداخ، کشمیر اور اسلام آباد، جبکہ مشرق میں بھارتی پنجاب اور راجستھان سے ملتی ہیں، تک محدود ہے۔ یہاں بولی جانے والی بڑی زبانوں میں پنجابی، اردو اور سرائیکی شامل ہیں۔
عہدیدارترميم
- گورنر پنجاب: محمد بلیغ الرحمان
- وزیر اعلٰی پنجاب: چوہدری پرویز الٰہی
صوبائی قانون ساز اسمبلیترميم
پنجاب اسمبلی ایک یک ایوانی مقننہ ہے جس میں 297 منتخب اراکین ہیں، 66 نشستیں خواتین کے لیے اور 8 نشستیں غیر مسلموں کے لیے مخصوص ہیں۔