راحت القلوب
راحت القلوبملفوظات بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر مشتمل کتاب ہے جس کو حضرت سلطان المشائخ خواجہ نظام الدین اولیا محبوب الہی قدس سرہ نے فارسی زبان میں جمع کیا ہے۔
اس کتاب کے پیش لفظ میں خواجہ عابد نظامی، ایڈیٹر ماہنامہ ضیائے حرم لاہور لکھتے ہیں۔
“راحت القلوب“ شیخ الشیوخ العالم بابا فرید الدین مسعود گنج شکرکے ملفوظاتِ طیبات پر مبنی مشہور کتاب ہے، جسے ان کے محبوب مرید اور خلیفہ سلطان المشائخ خواجہ سید نظام الدین اولیا محبوب الہی زری زر بخش نے 656ھ میں مرتب فرمایا تھا۔ عجیب بات ہے کہ صوفیا کے حلقے میں اس کتاب کی جتنی شہرت ہے، یہ اسی قدر نایاب بھی ہے۔امام المشائخ خواجہ حسن نظامی دہلوی کے ارشاد پر 1911ء میں ان کے محبوب مرید اور خلیفہ سید محمد ارتضی المعروف ملا واحدی ایڈیٹر ماہنامہ نظام المشائخ دہلی نے “بزم فرید“ کے نام سے اردو میں اس کتاب کا ترجمہ کرکے شائع کیا تھا خوش قسمتی سے گذشتہ سال “راحت القلوب“ کا فارسی نسخہ دستیاب ہو گیا۔ اس نسخہ کے ملتے ہی میں نے “بزم فرید“ کی تکمیل کا کام شروع کر دیا، جو کئی ماہ کی محنت شاقہ کے بعد اس قابل ہوا ہے کہ آپ کی خدمت میں پیش کیا جائے۔‘‘[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ راحت القلوب ،نظام الدین اولیاء،ضیاء القرآن پبلیکیشنز لاہور صفحہ 5