راز چاندپوری
راز چاندپوری (1892–1969)[1][2] کا پیدائشی نام محمد صادق تھا۔ وہ غزل اور نظم کے شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ نقاد بھی تھے۔ راز سیماب اکبرآبادی کے اولین شاگردوں میں سے تھے اور خود بھی استاد کہلائے۔ وہ عروض کے استاد تھے۔
راز چاندپوری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1892ء |
تاریخ وفات | سنہ 1969ء (76–77 سال) |
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر |
درستی - ترمیم ![]() |
الہ آباد کے ادارہ انیس نے سنہ 1961ء میں ان کی غزلوں کا پہلا مجموعہ "نوائے راز" کے عنوان سے شائع کیا۔ لیکن راز چاندپوری کی شہرت سیماب اکبرآبادی کی زندگی اور ادبی کام کے تیقیدی جائزے "داستان چاند" کی وجہ سے ہے۔ مہر لال سونی فتح آبادی نے جب ذکر سیماب کے نام سے سیماب اکبرآبادی کی زندگی اور ان کی کاوشوں پر کتاب لکھی تو داستان چاند پر خاصا اعتماد کیا۔[3]
راز چاندپوری کی زندگی اور ادبی کاوشوں پر اب تک ایک ہی تنقیدی کام ہوا ہے اور وہ سرور عالم راز سرور کی کتاب "باقیات راز" ہے جس کو کتاب گھر نے شائع کیا ہے۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Urdu Authors:Date list ( in alphabetical order) corrected up to May 31, 2006 - S.No.1642 - Raaz Chandpuri> maintained by National Council for Promotion of Urdu, Govt. of India, Ministry of Human Resource Development "Archived copy"۔ 2012-03-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-05
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2011-07-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-10
- ↑ Mehr Lal Soni Zia Fatehabadi۔ Zikr e Seemab۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-10
- ↑ http://www.kitabghar.com/bookbase/sarwar/baqiyaat.hlml[مردہ ربط].