راشد شاز
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
ڈاکٹر راشد شاز کا تعلق بھارت سے ہے۔ وہ شمالی بھارت کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے، ان کے چچا محمد حسنین سید جماعت اسلامی کے بانیوں میں شامل تھے۔ سیاسی وابستگیوں کی بنا پر 1977ء میں ان کے خاندان کے تقریباً سب مردوں کو جیل کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں۔ بعد میں جب سیاسی دباؤ میں کمی ہوئی اور حالات بہتر ہوئے تو راشد شاز کو تعلیم کے لیے علی گڑھ بھیج دیا گیا جہاں سے انھوں نے انگریزی ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ دورانِ تعلیم وہ رسالہ تجدید کے مدیر بھی رہے۔ پی ایچ ڈی کے بعد راشد شاز عربی اور اسلامی تعلیم کے لیے سوڈان چلے گئے۔ 1994ء میں راشد شاز نے ملی ٹائمز انٹرنیشنل جاری کیا۔ ڈاکٹر شاز نے اردو میں تقریباً بیس کتابیں تحریر کی ہیں جن میں سے چند کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔[1]
راشد شاز | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 فروری 1963ء (61 سال) |
زوجہ | ڈاکٹر کوثر فاطمہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف |
درستی - ترمیم |
کتابوں کی فہرست
ترمیم- ادراک زوال امت (دو جلدیں)
- متحدہ اسلام کا منشور
- حقیقی اسلام کی بازیافت
- ہم کیوں سیادت سے معزول ہوئے؟
- اسلام میں تفسیر و تعبیر کا صحیح مقام
- کونوا ربانیین
- اسلام میں حدیث کا صحیح مقام
- اسلام میں فقہ کا صحیح مقام
- اسلام میں تصوف کا صحیح مقام
- علم شرعی کی شرعی حیثیت
- کتاب العروج
- لستم پوخ
- لایموت
- Creating a Future Islamic Civilization
- Manifesto of the United Islam
- Islam -Negotiating the Future
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Biography"۔ 27 جولائی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مئی 2016