حضرت رافع القرظی ؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔

حضرت رافع القرظی ؓ
معلومات شخصیت

نام ونسب ترمیم

رافع نام (تجرید میں رافع ابن القرظی درج ہے؛ مگراور کتب طبقات میں رافع القرظی ہے، اس لیے ہم نے اسی کوترجیح دی ہے [1]، بنوقریظہ کی ایک شاخ زنباع تھی، آپ کا نسبی تعلق اسی قبیلہ زنباع سے تھا۔

اسلام ترمیم

اس کی تصریح نہیں مل سکی کہ آپ کب اسلام لائے۔ خدمتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں درخواست آپ کواپنے متعلق غالباً کچھ خطرہ تھا اس لیے آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور امان کی ایک تحریر لکھ دینے کی درخواست کی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں یہ تحریر لکھ کردی: إنه لا يجني عليه إلا يده۔ [2] ترجمہ: (اپنے کیے پرماخوذ ہوں گے) اس کے علاوہ کوئی داروگیر نہیں کرسکتا۔

وفات ترمیم

وفات اور دوسرے حالات کی کوئی تصریح نہیں ملتی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. (اصابہ:1/501))
  2. (الإصابة في معرفة الصحابة:1/348، شاملہ، موقع الوراق)