راما پیر مندر
سندھ میں حیدرآباد سے 30 کلومیٹر دور ٹنڈو الہ یار میں واقع راما پیر کا ایک بڑا مندر واقع ہے۔ مندر کے بارے میں وہاں کے مذہبی پیشوا ایشور داس بتاتے ہیں کہ ایک سو سال قبل کھتری قوم کا ایک شخص راما پیر کی سمادھی پر اولاد کی مراد لے کر گیا۔
Gate of Rama Pir Mandir | |
مقام | |
ملک | پاکستان |
ضلع | ضلع ٹنڈو الہ یار |
محل وقوع | ٹنڈو الہ یار |
متناسقات | 25°27′27.8″N 68°43′18.4″E / 25.457722°N 68.721778°E |
فن تعمیرات اور ثقافت | |
طرز تعمیر | ہندو مندر |
وہاں انھیں ایک غیبی آواز آئی کہ آپ اپنے شہر ٹنڈوالہ یار میں مندر بنائیں کیونکہ یاتریوں کو یہاں آنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ وہاں بھی لوگوں کی من کی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔ وہ کھتری وہاں سے دیے میں جوت لے کر یہاں آیا اور یہاں مندر بنایا۔ وہ جوت، جسے اکھنڈ جوت کہا جاتا ہے آج بھی روشن ہے۔
ماہ بڈو کی نو دس اور گیارہ تاریخ کو ہر سال یہاں میلہ منعقد ہوتا ہے۔