رب بمعنی پالنے والا.

اسلام کی اصطلاح میں رب سے مراد وہ جو ذات ہے جو زوال سے نکال کر کمال کی طرف لے جائے. اِلمُخرِجُ مِن الزّوالِ اِلی الکمال.

رب کے لغوی معنی کسی کو پالنے والا کے ہیں۔ رب اللہ کا ایک صفاتی نام جو قرآن شریف میں متعدد بار استعمال ہوا ہے۔ عربی زبان میں رب کے معنی آقا، مالک، پرورش کرنے والے کے ہیں۔ اسلام سے قبل عرب اپنے دیوتاؤں لات اور ہبل کو بھی رب کہتے تھے۔ حدیث میں آیا ہے کہ غلام اپنے آقا کو رب کہہ کر نہ پکارے، کیونکہ رب کا لفظ فقط اللہ سے منسوب ہے۔