رخسانہ فیاض
برطانوی سیاستدان، لندن بورو نیوہیم کی پہلی خاتون مئیر
رخسانہ فیاض (انگریزی: Rokhsana Fiaz) لیبر پارٹی سے وابستہ پاکستانی نژاد برطانوی سیاست دان اور لندن بورو نیوہیم کی مئیر ہیں۔ وہ لندن کے کسی بھی بورو کی پہلی خاتون ہیں جو براہ راست مئیر منتخب ہوئیں ہیں۔[1]
رخسانہ فیاض | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
میئر لندن بورو نیوہیم | |||||||
آغاز منصب 4 مئی 2018ء | |||||||
حکمران | ایلزبتھ دوم | ||||||
وزیر اعظم | تھریسا مئے | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
مقام پیدائش | مائل اینڈ | ||||||
شہریت | مملکت متحدہ | ||||||
جماعت | لیبر پارٹی | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ لندن | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی | ||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم |
رخسانہ فیاض مائل اینڈ، لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے ماں باپ کا تعلق پاکستان سے ہے جنھوں نے 1960ء کی دہائی میں پاکستان سے لندن ہجرت کی۔ انھوں نے لندن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور 16 سال کی عمر میں لیبر پارٹی سے وابستگی اختیار کی۔ وہ 2014ء سے مسلسل ایسٹ لندن میں کسٹم ہاؤس وارڈ کی کونسلر منتخب ہوئیں اور 3 مئی 2018ء کے بلدیاتی انتخابات میں 53,254 ووٹ لے کر لندن بورو نیوہیم کی پہلی خاتون مئیر منتخب ہوئی ہیں۔ ان کے حاصل کردہ ووٹوں کا تناسب ریکارڈ 73.4 فیصد ہے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "بلدیاتی انتخابات:لندن کے کسی بھی بورو کی پہلی براہ راست خاتون مئیر منتخب"۔ نیوہیم ریکارڈر۔ مورخہ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-07
- ↑ "پاکستانی نژاد رخسانہ فیاض لندن کبرو کی پہلی خاتون مئیر منتخب"۔ روزنامہ ایکسپریس۔ مورخہ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-07
سیاسی عہدے | ||
---|---|---|
ماقبل رابن ویلز
|
میئر نیوہیم 2018– |
برسرِ عہدہ |