رسمی زبان
رسمی زبان (انگریزی: Officialese)[1] [2] ایک ایسی زبان ہے جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے بہت زیادہ رسمی اور دفتری حیثیت دکھاتی ہے۔ یہ "دفتر شاہی کی زبان" ہے۔ رسمی زبان کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ اس میں بہت الفاظ، لمبے جملوں، مشکل الفاظ، زمز بند الفاظ اور رائج الفاظ کا روایتی طور پر آسان الفاظ پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔[3] [4][5] مثلًا یہ متن:
” | ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ بھارت پیرس معاہدے پر کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی جانب گامزن ہے اور ملک اپنے قومی سطح پر مقررہ تعاون (این ڈی سی) پر کام کر رہا ہے۔ جناب جاوڈیکر نے کہا کہ بھارت ان چند ملکوں میں ہے جو دو ڈگریوں پر عمل پیرا ہیں اور انھوں نے آب و ہوا میں تبدیلی کی روک تھام کے سلسلے میں بہت سے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔ یہ اقدامات نہ صرف سرکاری سطح پر کیے گئے ہیں بلکہ نجی سطح پر بھی کیے گئے ہیں جس سے ہمارے عہد وابستگی اور عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
24 سرکردہ کلیدی صنعتوں اور ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کے دستخط کردہ آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جو آب و ہوا میں تبدیلی کے فورم کے ورچوئل انڈیا سی ای او نے جاری کیا۔ جناب جاوڈیکر نے کہا ہے کہ نجی شعبے کی کمپنیوں کی طرف سے رضاکارانہ طور پر یہ اعلامیہ ایک تاریخی قدم ہے۔[6] |
“ |
مذکورہ الفاظ بھارت کے صحافتی اطلاع بیورو یا پریس انفارمیشن بیورو میں وزارت کے انگریزی متن کا اردو ترجمہ ہے۔ غور طلب بات متن کے الفاظ اور لب و لہجہ ہے۔ اس میں سادہ لفظوں میں پیام یہی ہے کہ ملک پیرس معاہدے کو پورا کر رہا ہے جس کے لیے حکومت اور نجی شراکت داری کا تعاون جاری ہے۔ اسی طرح سے یہی متن مزید بڑھا چڑھا کر لکھا جا سکتا ہے اور کچھ رسمی باتیں شامل ہوتی ہیں۔ کچھ متنوں میں القاب کے لیے بھی کثرت سے الفاظ مستعمل ہوتے ہیں، جیسے کہ عزت مآب، تقدس مآب، جلالۃ الملک وغیرہ، جو عام استعمال اتنے ضروری نہیں سمجھے جاتے ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Olivia Stockard (8 جون 2011)۔ The Write Approach: Techniques for Effective Business Writing۔ Emerald Group Publishing۔ ص 62۔ ISBN:978-0-85724-831-2۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-29
- ↑ V.S. Gupta (1 جنوری 2003)۔ Handbook Of Reporting And Communication Skills۔ Concept Publishing Company۔ ص 8۔ ISBN:978-81-8069-043-3۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-29
- ↑ Bryan A. Garner (17 مئی 2001)۔ A Dictionary of Modern Legal Usage۔ Oxford University Press۔ ص 615۔ ISBN:978-0-19-514236-5۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-29
- ↑
- ↑ Bryan A. Garner (28 جولائی 2009)۔ "Formal Words"۔ Garner's Modern American Usage (3rd ایڈیشن)۔ Oxford University Press۔ ص 370–71۔ ISBN:978-0-19-987462-0۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-21
- ↑ آب و ہوا میں تبدیلی کے بارے میں پرائیویٹ شعبے کا اعلامیہ ایک تاریخی قدم : جناب پرکاش جاوڈیکر