رضوانہ یاسمین

رضوانہ یاسمین پاکستان کی ایک فیلڈ ہاکی پلیئر

رضوانہ یاسمین (پیدائش: 4 ستمبر 1990ء) [1] پاکستان کی ایک فیلڈ ہاکی کھلاڑی ہیں۔ وہ قومی ٹیم کی کپتان ہیں. [1][2] (نومبر 2020ء تک)۔ رضوانہ یاسمین نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006ء میں کیا تھا۔ [1] ان کی کھیل کی پوزیشن گول کیپر ہے۔

رضوانہ یاسمین
ذاتی معلومات
پیدائش (1990-09-04) 4 ستمبر 1990 (عمر 33 برس)
گوجرہ، پاکستان
قومی ٹیم
2006–تاحال پاکستان (0)

خانہء معلومات آخری بار اپڈیٹ گیا: 4 دسمبر 2023ء

کیریئر ترمیم

قومی مقابلوں میں، رضوانہ یاسمین واپڈا کی نمائندگی کرتی ہیں۔[3] 2016ء میں اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل ویمن چیمپیئن شپ میں انھیں ٹورنامنٹ کا بہترین گول کیپر قرار دیا گیا۔ [3]

بین الاقوامی کارکردگی ترمیم

2006ء میں، رضوانہ یاسمین ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقدہ ایشین گیمز 2006ء کے کوالیفائر میں شامل تھیں۔ 2010ء میں وہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقدہ 2010ء ایشین گیمز کوالیفائرز میں شرکت کے لیے منتخب ہونے والی ٹیم کا حصہ تھیں۔

انھوں نے ستمبر 2013ء میں تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقدہ دوسرے ایشین ہاکی چیلنج میں حصہ لیا تھا جس کے دوران میں انھوں نے 6 اعزاز اپنے نام کیے تھے۔

2016ء میں، وہ ٹیم کا حصہ تھیں جو تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقدہ چوتھے ویمنز ایشین ہاکی فیڈریشن کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی۔  یہ پہلا موقع تھا جب قومی ٹیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔ [4]

2017ء میں رضوانہ یاسمین کو برونائی کے شہر بندر سیری بیگوان میں منعقدہ ایشین ہاکی چیلنج کے لیے جانے والی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔[5]۔یہ اصل میں چھ قومی ٹورنامنٹ تھا۔ لیکن تین ٹیمیں شروع ہونے سے پہلے ہی باہر ہوگئیں۔  پاکستان ہانگ کانگ کے بعد دوسرے نمبر پر آیا جبکہ برونائی تیسرے نمبر پر رہا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ "Rizwana Yasmeen (Captain)"۔ PHF (بزبان انگریزی)۔ 2017-10-16۔ 30 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2020 
  2. "National Women Hockey Team"۔ PHF (بزبان انگریزی)۔ 2017-10-16۔ 30 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2020 
  3. ^ ا ب The Newspaper's Sports Reporter (2016-08-13)۔ "Wapda retain women's hockey title"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2020 
  4. "Pakistan women's hockey team creates history in AHF Women Cup"۔ PKKH.tv (بزبان انگریزی)۔ 2016-10-06۔ 06 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2020 
  5. The Newspaper's Sports Reporter (2017-10-08)۔ "Rizwana to lead Pakistan in Brunei event"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2020