رنگ محل
رنگ محل سے درج ذیل مقامات مراد ہو سکتے ہیں:
- رنگ محل، شری گنگا نگر: ضلع گنگا نگر، راجستھان، بھارت کی سورت گرھ تحصیل کا ایک گاؤں۔
- رنگ محل (آگرہ قلعہ)
- رنگ محل (لال قلعہ)، لال قلعہ دہلی میں موجود ایک محل۔
- رنگ محل (لاہور)، لاہور پاکستان میں جہاں ملک ایاز کی قبر واقع ہے۔
جبکہ ابھی ہم رنگ محل جو لاہور میں واقع ہے کی بات کریں گے ،رنگ محل لاہور اندرون لاہور میں واقع ایک چوک کا نام ہے البتہ رنگ محل کے بارے میں موَرخین مختلف رائے رکھتے ہیں،بعض کے مطابق یہاں پہ کسی زمانے میں کوئی عالی شان محل ہوا کرتا تھا جو انگریز دور میں ختم ہو گیا یا منہدم کر دیا گیا اور اس جگہ رنگ محل کرسچن ہائی اسکول کی بنیاد رکھ دی گئی ، چند ایک موَرخین کی رائے میں یہاں پہ ایک حویلیِ حسن ہوا کرتی تھی جہاں پہ نواب،جاگیردار،صنعت کار دنیا سے غافل خوبرو حسیناؤں کی رنگینیوں میں کھو کر اپنی شامیں رنگین کیا کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ اسے رنگ محل کا نام دیا گیا بہرحال جو بھی ہو رنگ محل اندرون لاہور میں کل بھی نمایاں تھا آج بھی نمایاں ہے ۔ رنگ محل چوک لاہور میں واقع شاہ عالم مارکیٹ میں ،ڈی پارکنگ پلازہ کے سنگم میں واقع ہے ،جس کی نمایاں پہچان رنگ محل کرسچن ہائی اسکول ،بائیں جانب سوہا بازار،اور چند قدم دور کسیرا بازار،اور عقب میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی مارکیٹ ہے۔ اس کی اہمیت اس بات سے بھی لگائی جا سکتی ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ پنجاب کی اور پاکستان بھر کی سب سے اعلیٰ درجے کی مارکیٹس میں سے ایک شمار کی جاتی ہے جو بہت وسیع رقبے پہ ہے ۔
مزید دیکھیے
ترمیم