ً

اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کا ہدایت نامہ درج ہے جس پر جملہ منتظمین کا اتفاق اور تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار ہے۔ تاہم ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہوش وخرد کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، اس لیے کہ یہ ہدایات حرف آخر نہیں ہیں۔ یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ ان ہدایات سے کبھی کبھار استثنا بھی ممکن ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ اگر کسی قسم کا شک ہو تو تبادلۂ خیال صفحہ پر مشورہ کر لیں۔

ویکیپیڈیا میں ضد ابہام صفحات ان صفحات کو کہا جاتا ہے جس میں مبہم الفاظ کی تفصیل بیان کی جاتی ہے۔ ایسے الفاظ کثیر تعداد میں موجود ہیں جو بیک وقت مختلف فنون اور موضوعات میں زیر استعمال ہوتے ہیں، اور ویکیپیڈیا میں ان تمام موضوعات پر مضامین تحریر کرنا ہوتا ہے، لیکن الفاظ کے ابہام کی وجہ براہ راست صفحہ نہیں بنایا جاتا، بلکہ مبہم الفاظ کو موضوعات کے تحت ایک ہی صفحہ میں یکجا کرکے انہیں فہرست کی شکل دی جاتی ہے، اسی صفحہ کو ضد ابہام صفحہ کہتے ہیں۔