رنی میڈ (Runnymede) کا تاریخی مقام انگلستان میں لندن سے جنوب مغرب کی طرف 20 میل کے فاصلے پر دریائے ٹیمز کے کنارے سمرسٹ کے ضلع میں واقع ہے۔ 1215 میں انگریزوں نے اپنے قانون سے بالاتر ہونے کی کوششوں میں مبتلا بادشاہ جان کو رنی میڈ کے میدان میں ایک دستاویز پر دستخط کرنے پر مجبور کر دیا جس کے تحت بادشاہ نے اقرار کیا کہ وہ قانون سے بالاتر نہیں۔ اس دستاویز کا نام میگنا کارٹا ہے۔

رنی میذ کا میدان

اس واقع نے تاریخ برطانیہ اور تاریخ عالم پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ آٹھ صدیوں سے ایک عام انگریز اس اعتماد میں ہے کہ قانون کے سامنے وہ اور اس کا بادشاہ برابر ہیں۔ یوں ایک عام آدمی اور ریاست کے درمیان کوئی تنازع نہ رہا اور ہر انگریز خواہ وہ دنیا میں کہیں بھی تھا اس کی اپنے وطن سے وفاداری اور قربانی کا جذبہ غیر متزلزل تھا۔

رنی میڈ کا میدان جنگ دو بادشاہوں کی جنگ کی بجائے مطلق العنا نیت اور قانون کے درمیان معرکے کی جگہ تھی اور یہ جنگ قانون اور انسانی حقوق نے جیت لی۔

نگار خانہ ترمیم