رواں سکہ لاکر بچے
رواں سکہ لاکر بچے یا کائن آپریٹیڈ بے بیز ان اطفال کو کہا جاتا ہے جنہیں عوامی لاکروں میں چھوڑ دیا جاتا ہے، جو زیادہ تر جاپان اور چین میں ہوا کرتا ہے۔ اس کے پس پردہ یہ مفروضہ ہے کہ ایسے لاکروں کو وہاں کے خدمت گزار وقتًا فوقتًا دیکھتے رہتے ہیں اور ان بچوں کو جلد ہی ڈھونڈ لیا جائے گا؛ تاہم، ایسے کئی بچے فوت ہو چکے ہیں۔ 1980ء سے 1990ء کے بیچ 191 ایسے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں یہ بچے مردہ پائے گئے، جو اس عرصے کی کل بچہ کشی کے معاملوں کی 6% تعداد ہے۔ حال کے کچھ سالوں میں اوساکا کی حکومت نے ایک گروہ تشکیل دیا ہے جس کا مقصد استحصال کردہ اور غفلت کے شکار بچوں کو کھوج نکالنا اور ان تحفظ کرنا۔ 1993ء میں ان لوگوں ایک ہدایت نامہ شائع کیا جس میں بچوں کے استحصال سے جوجنے کے بارے میں لکھا تھا، تاہم جاپانی انتظامیہ اب بھی بد سلوکی سے متعلق قدیم قوانین کا استعمال کرتی ہے۔ جدید قانون سازی جاری ہے۔[1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Akihisa Kouno، Charles F. Johnson (1995)۔ "Child abuse and neglect in Japan: Coin-operated-locker babies"۔ Child Abuse and Neglect۔ 19 (1): 25–31۔ ISSN 0145-2134۔ doi:10.1016/0145-2134(94)00108-7