روبینہ چھیتری
روبینہ چھیتری ( نیپالی: रुबिना क्षेत्री ) نیپالی قومی کرکٹ ٹیم کی گیند باز اور دائیں ہاتھ کی بلے باز ہیں۔ [1] روبینہ 2012ء میں نیری تھاپا کی جگہ نیپال خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بنیں۔ انھوں نے 2012ء خواتین کے ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ سے نیپال خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتانی سنبھالی۔ [1] روبینہ کیٹ کوئنز کھٹمنڈو (نیپال میں پہلی خواتین کی فرنچائز کرکٹ ٹیم) کی اہم کھلاڑی اور کپتان بھی ہیں [2][3] وہ نیپال کی پہلی کرکٹ کھلاڑی تھیں جنھوں نے خواتین کے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کی، انھوں نے ایک ہی اوور میں 5 ووکٹیں لیں۔ [4]
روبینہ چھیتری | |
---|---|
شخصی معلومات | |
پیدائش | 26 نومبر 1993ء (31 سال) نیپال |
شہریت | نیپال |
استعمال ہاتھ | دایاں |
عملی زندگی | |
ٹیم | |
نیپال قومی کرکٹ ٹیم | |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی |
کھیل | کرکٹ |
درستی - ترمیم |
بین الاقوامی کرکٹ
ترمیمچھیتری نے جنوری 2019ء میں چین کے خلاف تھائی لینڈ خواتین ٹی20 سمیش ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا۔ [5] انھوں نے بنکاک، تھائی لینڈ میں 2019ء کے آئی سی سی خواتین کے کوالیفائر ایشیا میں نیپال کی نمائندگی بھی کی۔ یہ ایک ایسا ٹورنامنٹ ہے جو 2019ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 کوالیفائر کے ساتھ ساتھ 2020ء خواتین کرکٹ عالمی کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے ایشیا خطے کا کوالیفائر ہے، جس میں سرفہرست ٹیم ان دونوں میں پہنچتی ہے۔ [6] ایشیا کوالیفائر کے فائنل راؤنڈ میں، روبینہ نے کویت کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔ [7]
اکتوبر 2021ء میں، چھیتری کو متحدہ عرب امارات میں 2021ء کے آئی سی سی خواتین کے ٹی20 عالمی کپ ایشیا کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے نیپال کی ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا۔ [8]
روبینہ چھیتری نے 15 ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلے ہیں، جن میں اب تک 18.71 کی اوسط سے 131 رن بنائے، 33 ناث آؤٹ روبینہ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ 9.61 کی اوسط سے گیند بازی میں 202 گیندیں کراکر 13 ووکٹیں لی ہیں، جن میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ بہترین گیند بازی 4/2 تھی، جب کہ 7 کیچ کر چکی ہیں۔ روبینہ کے پاس خواتین کی کرکٹ میں ایک ہی اوور میں 5 ووکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔ اور روبینہ ہیٹ ٹرکا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی اور واحد نیپالی خاتون کھلاڑی ہیں، اب تک تکی مرد نیپالی کھلاڑی نے نیپال کی طرف سے کھیلتے ہوئے ہیٹ ٹرک نہیں کی ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "Rubina Chhetri"۔ cricnepal.com۔ 20 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2017
- ↑ Republica۔ "'Asia's first' women's T20 league postponed for late اپریل; marquees announced"۔ My Republica (بزبان انگریزی)۔ 23 جولائی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولائی 2019
- ↑ "NCL Women T-20 Cricket League: Auction starts on Sunday - || Gyanmandu || - Fastest growing news portal of Nepal 🇳🇵"۔ www.gyanmandu.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولائی 2019
- ↑ "Hat-trick heroes: First to take a T20I hat-trick from each team"۔ Women's CricZone۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2020
- ↑ "China vs. Nepal"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2019
- ↑ "ICC Women's T20 World Cup Qualifier – Asia 2019 set to begin in Bangkok"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2019
- ↑ "Nepal win over Kuwait with captain's hat trick in Women's T20 Qualifier"۔ Online Khabar۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2019
- ↑ "Nepal squad announced for Women's T20 World Cup Asia qualifiers in UAE"۔ Czarsportz۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2021