روبینہ گیلانی
روبینہ گیلانی ایک پاکستانی طبی ڈاکٹر اور صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی صحت عامہ کی ماہر ہیں۔اس نے بطور جنرل پریکٹیشنر تربیت حاصل کی اور چھ سال تک پاک فضائیہ میں کام کیا۔ [2] گیلانی 1998ء سے پاکستان میں فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن کی قومی مینیجر تھیں لیکن انھوں نے 2014ء میں اسے چھوڑ دیا۔ اور اب وہ خود کو ایک 'فیلڈ ورکر' کے طور پر دیکھتی ہیں۔
روبینہ گیلانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1965ء (عمر 58–59 سال) پاکستان |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
تعليم | Master in Public Health |
پیشہ | فوجی معالج |
درستی - ترمیم |
ان کی تنظیم 1997ء سے پاکستان میں اندھے پن کی روک تھام کے مقامی اداروں کے ساتھ کام کر رہی ہے، [3] جیسا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کمیونٹی آپتھلمولوجی اور خیبر آئی فاؤنڈیشن نمایاں ہے سال 1998ء میں گیلانی نے پاکستان میں اندھے پن کے پھیلاؤ کا تعین کرنے کے لیے حالات کا تجزیہ کیا۔ اور ان حالات کے تحت انھوں نے اکتوبر 2003ء میں سڈنی ، آسٹریلیا میں فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن کی ایک میٹنگ میں پائیداری کی اہمیت اور ایک ترقیاتی تنظیم کے طور پر اس فاؤنڈیشن کے کردار پر بات کی۔ [4] 2006 کو انھوں نے کینبرا میں آسٹریلوی وزیر اعظم جان ہاورڈ سے ملاقات کرکے آنکھوں کی بیماریوں کی روک تھام کے سلسلے میں اپنے عزم کا اعادہ کیا جس کے نتیجے میں آسٹریلوی حکومت نے پاکستان میں آنکھوں کے پروگرام کو مزید 5 سال کے لیے فنڈ دینے کا فیصلہ کیا۔ [5]
2009ء میں، آسٹریلیا کی وفاقی حکومت نے پاکستان میں فاؤنڈیشن کے پروگرام کے لیے 5 ملین ڈالر سے زیادہ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا جو دور دراز علاقوں میں ہزاروں لوگوں کی بینائی بحال کرنے کے وسیع پروگرام کی کامیابی کا آئینہ دار بنا۔ [6] فروری 2012ء میں، روبینہ گیلانی نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کا دورہ کیا اور 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیا۔ [7]2015 سے 2018ء تک انھوں نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے بورڈ آف گورنرز میں کلیدی خدمات انجام دیں۔ [8]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "International Agency for the Prevention of Blindness website Accessed March 1, 2017"۔ 27 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2023
- ↑ Fred Hollows Foundation, Through other eyes. Macmillan, 2002.
- ↑ Marge Overs (2012)۔ In Fred's Footsteps: 20 Years of Restoring Sight (بزبان انگریزی)۔ The Fred Hollows Foundation۔ صفحہ: 116–117۔ ISBN 9780975687086
- ↑ "Seeing is Believing 24 اکتوبر"۔ 10 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2023
- ↑ Overs, Marge. In Fred's Footsteps: 20 Years of Restoring Sight. The Fred Hollows Foundation, 2012
- ↑ ABC:The World Today 18 February 2009
- ↑ The News February 25, 2012
- ↑ Mushtaq Yusufzai (2018-04-25)۔ "Summary sent to govt to extend terms of BoG members in public hospitals - Pakistan"۔ The News International۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2020