روبی بھاٹیا (یکم نومبر 1973 میں الاباما ، ریاستہائے متحدہ امریکہ ) ایک بھارتی نژاد کینیڈیائی وی جے ، ٹیلی ویژن شو کی میزبان اور ایک اداکارہ ہے۔

روبی بھاٹیا
(انگریزی میں: Ruby Bhatia ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1 نومبر 1973ء (51 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹورانٹو  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت کینیڈا  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ممبئی یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادکارہ،  ٹیلی ویژن اداکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور پس منظر ترمیم

روبی بھاٹیا کینیڈا میں مقیم ہربنس اور پریم لتا کے گھر پیدا ہوئیں۔ جب روبی تین برس کی ہوئی تو اس کے چچا پریم کرشن اور خالہ سروج بھاٹیا ، جنہیں وہ ماما اور ڈیڈی کہتے تھے ، نے روبی کو گود لے لیا۔[2] ۔ روبی کی پرورش ٹورنٹو کے نواحی شہر اونٹاریو کے ایک چھوٹے سے قصبے اجیکس میں ہوئی۔ انھوں نے وہاں سے آرچ بشپ ڈینس او کونر کیتھولک ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔اس کے بعد انہوںنے رائل اکیڈمی آف ڈانس لندن کی ٹورنٹو برانچ سے بیلے ، ٹیپ، جاز اور جدید رقص کی تعلیم حاصل کی۔ [3] اس کے والدین بھی اسے گھر میں غیر رسمی طور پر بھارتی ڈانس کی تربیت دیتے تھے۔

کیریئر ترمیم

روبی بھاٹیا نے 1993 میں مس انڈیا کینیڈا کا مقابلہ جیتا۔اور 1994 میں اس نے بھارت مستقل سکونت اختیار کر لی اور اسی سال اس نے فیمینا مس انڈیا کے مقابلے میں حصہ لیا۔ اس کے بعد وہ چینل وی کی و ی جے بن گئیں۔ اس نے بی پی ایل اوئے اور فلم فیئر ایوارڈز تقریب کی میزبانی بھی کی۔

انھوں نے رچرڈ اسٹینمیٹز کے ساتھ بنگلور میں منعقدہ مس ورلڈ 1996 کی میزبانی بھی کی۔ [2] [4] 1997 میں اس نے ٹیلی ویژن پر اداکاری کا آغاز کیا اور اور ایک ڈراما "یہ ہے راز" میں اداکاری کی لیکن اس نے یہ ڈراما سیریل مکمل نہیں کرائی۔ ان کی جگہ دیپتی بھٹناگر کو ادکاری سونپ دی گئی۔ اس بعد میں ، وہ کئی ہندی سیریلز جیسے "کسوٹی زندگی کی" کے علاوہ فلموں میں اداکاری کی۔

ذاتی زندگی ترمیم

روبی نے گلوکار "نتن بالی" سے شادی کی جو تین سال قائم رہی۔ 1999 میں روبی نے نتن سے طلاق لے لی۔[5] دسمبر 2009 میں اس نے اجیت ایس دتہ سے شادی کی۔ [6] [7]

فلمو گرافی ترمیم

فلمیں ترمیم

  • 2001 چوری چوری چپکے چپکے میں بطور نیوز رپورٹر
  • 2002 بالی ووڈ باؤنڈ بطور روبی
  • 2003 میں پریم کی دیوانی ہوں بطور روبی بھاٹیا
  • 2008 ہلا بول

ٹیلی ویژن ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm0080295 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جنوری 2016
  2. ^ ا ب "Ruby Bhatia: The unseen scenes - The Times of India"۔ Timesofindia.indiatimes.com۔ Oct 12, 2003۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2013 
  3. Imran Sayed (2003-09-18)۔ "Ruby Bhatia"۔ Ruby Bhatia۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2013 
  4. "Ruby Bhatia scores a perfect 10"۔ The Times Of India۔ Mar 4, 2004۔ 17 جولا‎ئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2013 
  5. "Once is enough"۔ The Times of India۔ Aug 25, 2002۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2013 
  6. Marcellus Baptista (2009-12-06)۔ "Ruby Bhatia is now Ruby Dutta!"۔ The Times Of India۔ 25 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2013 
  7. "Ruby Bhatia's wedding pics"۔ Tellychakkar.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2013 

بیرونی روابط ترمیم