رودھ کوہی
کوہ سلیمان پر موسمی بارشوں کی وجہ آنے والے سیلاب کو رودھ کوہی کہا جاتا ہے۔ ضلع راجن پور میں آنے والی رودھ کوہیوں کی تعداد 13 ہے۔ پرویز مشرف کے دور حکومت میں کچھی کینال پروجیکٹ شروع کیا گیا جس کا مقصد بلوچستان کو پانی فراہم کیا جانا تھا۔ 2010 میں آنے والی رودھ کوہیاں اس پروجیکٹ کو نیست و نابود کرتے ہوئے مشینری تک بہا کر لے گئیں۔ پھر اس پروجیکٹ میں تعطل آگیا۔