روزی ڈاٹ پی کے
روزی.پی کے ایک پاکستانی روزگار ویب سائٹ ہے ۔ اس کی بنیاد مونس الرحمن نے 2007 میں رکھی تھی اور یہ ویب سائٹ نصیب نیٹ ورکس انکارپوریشن کی ملکیت ہے۔ روزی بنیادی طور پر نچلے سے درمیانی درجے کی ملازمت کے لیے ملازمت کی تلاش کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ 2016 میں ویب سائٹ نے اپنے انٹرفیس ، الگورتھم اور لوگو کو تبدیل کرتے ہوئے مکمل تعمیر نو کی۔ [2]
![]() | |
کاروبار کی قسم | عوامی |
---|---|
سائٹ کی قسم | جاب سرچ انجن |
دستیاب | انگریزی زبان |
قیام | 2007 |
صدر دفتر | |
مؤسس | مونس رحمن |
کلیدی شخصیات | راشد علی (سی ای او) |
صنعت | انٹرنیٹ |
خدمات | آن لائن روزگار |
ویب سائٹ | www |
الیکسا درجہ | ![]() ![]() |
تجارتی | Yes |
اندراج | ضروری |
موجودہ حیثیت | فعال |
تاریخترميم
2005 میں ، مونس رحمان نے اپنی کمپنی نصیب نیٹ ورکس کے لیے نوکریوں کی شروعات کے لئےکسی طرح کی ملازمت کی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا، بہت سی دوسری کمپنیوں نے اپنی کمپنیوں/مصنوعات کے اشتہارات کو اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کرنے کے لیے مونس سے رابطہ کیا، رحمان نے ان کے اشتہارات کو بلا معاوضہ پوسٹ کرنے پر اتفاق کیا تا کہ نصیب کی ٹریفک کو بڑھانے میں مدد ہو سکے۔ [3] اس کے بعد انہوں نے سب سے بڑی کمپنیوں کو سی وی تلاش کرنے کی پیش کش کی ، اسی طرح انہوں نے دیگر کمپنیوں کو اپنے سوفٹ ویئر پر اپنی کمپنی کے جاب بورڈ بنانے اپنے لوگو لگانے کا حق پیش کیا۔ انہوں نے اس کا نام روزی رکھا جو اردو زبان کا ایک لفظ ہے جس کا مطلب ہے "روزی روٹی" یا اس کا قریب تر ترجمہ "بابرکت معاش" ہے۔
مزید دیکھیےترميم
حوالہ جاتترميم
- ↑ "روزی.پی کے سائٹ کی معلومات". الیکسا انٹرنیٹ. 26 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2016.
- ↑ "ROZEE.PK launches new logo, branding". Khuram Shehzad. Daily Pakistan. February 22, 2016. اخذ شدہ بتاریخ May 24, 2016.
- ↑ "Into The Fray". Helen Coster. Forbes. July 20, 2011. اخذ شدہ بتاریخ May 24, 2016.