مستیلاؤ روسترو پووچ

(روسترو پووچ سے رجوع مکرر)

انتقال: اپریل 2007ء

فائل:روسترو پووچ.jpg
روسترو پووچ

روس کے مشہور و معروف وائلن نواز۔ مسٹر روسترو پووچ نے ماسکو کے کنزرویٹئر میں سرگی پروکوفیؤ اور ڈیمیٹری شوستاکووچ سے تربیت حاصل کی اور جلد ہی اپنی ایک الگ پہچان بنا لی۔ ایک بہترین موسیقار کے علاوہ مسٹر روسترو پووچ انسانی حقوق کے لیے جدوجہد اور سوویت حکمرانی کے مخالف کے طور پر جانے جاتے رہے۔

نوبل انعام یافتہ الگزینڈر سولزنتین کی حمایت کے سبب انھوں نے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر کے اپنی بیشتر زندگی ملک سے باہر گزاری۔ لیکن کمیونزم کے خاتمے کے بعد وہ روس واپس لوٹے اور دیوار برلن گرنے کے بعد انھوں نے باخ کی دھنوں کو سٹیج پر پیش کیا۔81 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔