روضات الجنات جس کا پورا نام روضات الجنات فی احوال العلماء والسادات، شیعہ علم رجال کی اہم کتب میں سے ایک ہے۔ جس کے مولف محمد باقر خوانساری ہیں۔

کتاب کا تعارف ترمیم

کتاب روضات الجنات سیرت علما اور فقہا کی اہم ترین کتابوں میں سے ایک ہے۔ جس کے دو حصے ہیں: ایک: فقہا شیعہ اور دوسرا: علما ۔ دوسرے حصے میں شیعہ اور اہل سنت علما کا تذکرہ ہے جو فقہ کے ماہر نہیں ہیں۔ ہر فقیہ اور عالم کے ذیل میں نام ونسب اور تالیفات کے ساتھ جرح و تعدیل کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

مولف کا تعارف ترمیم

مولف کا نام سید محمد باقر خوانساری ہے، ایران کے شہر خوانسار میں پیدا ہوئے اور اپنے دادا جعفر بن حسین خوانساری سے تعلیم حاصل کی۔ تعلیم کے حصول کے اصفہان اور کربلا کا سفر بھی کیا اور 1313 ہجری میں اصفہان میں وفات پائی اور تخت فولاد میں دفن ہوئے۔

شرحیں اور حاشیے ترمیم

کتاب روضات الجنات پر متعدد شرحیں اور حاشیے لکھے گئے جن میں
نفحات الروضات،
کلمات علی ساحل البحر،
اغلاط الروضات،
شامل ہیں۔