رومیلی دھر
رومیلی دھر بھارت کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں [1]۔ رومیلی دھر کلکتہ، بھارت میں 09 دسمبر 1983 کو پیدا ہوئیں۔ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ کرکٹ دونوں طرز کی کرکٹ کھیلی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیل سکیں۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور میڈیم تیز گیند باز ہیں۔ انھوں نے بین الاقوامی سطح پر مجموعی طور پر 4 ٹیسٹ اور 78 ایک روزہ میچ کھیلے۔[2]
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | رومیلی دھر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | کلکتہ انڈیا | 9 دسمبر 1983|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | میڈیم، تیز گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | آل راؤنڈر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ | 2005 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ | 2003 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: کرک انفو |
ایک روزہ کیریئر
ترمیمرومیلی دھر نے پہلا بین الاقوامی ون ڈے میچ انگلینڈ کے خلاف سنہ 2003ء میں کھیلا۔ انھوں نے 19.61 کی اوسط سے کل 961 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ *92 کا اسکور بھی شامل ہے۔ وہ 6 نصف سنچریاں کرنے میں کامیاب رہیں البتہ کوئی سنچری نہ بنا سکیں۔ انھوں نے کل 3015 گیندیں پھینکیں اور 63وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی باؤلنگ کی اوسط 27.38 رہی ، وہ پانچ وکٹیں حاصل نہ کر سکیں۔رومیلی دھر 37 کیچ پکڑنے میں کامیاب رہیں۔[3] انھوں نے کم عمری میں گھر سے کرکٹ کھیلنا شروع کی اور ترقی کرتے کرتے اول درجہ اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے میں کامیاب رہیں۔
ٹیسٹ کیریئر
ترمیمرومیلی دھر نے پہلا بین الاقوامی ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف سنہ 2005ء میں کھیلا۔ انھوں نے کل 236 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 57 کا اسکور بھی شامل ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ون ڈے کے برخلاف وہ ایک بھی کیچ نہ پکڑ سکیں جس کی وجہ کم میچ ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "رومیلی دھر"۔ cricinfo۔ 27 مارچ 2021
- ↑ "ہندوستانی خواتین کرکٹ کھلاڑی"۔ کرک انفو۔ 25 مارچ 2021
- ↑ "Indian Women's Cricket Team"۔ اسپورٹس کیڈا۔ 25 مارچ 2021