آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ عثمانیہ روپڑ شریف کا روحانی تعلق اور فیض آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ نتھیال شریف ضلع اٹک سے ہے۔ آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ نتھیال شریف کے بانی بابا جی سید محمد نامدار شاہ المعروف ھادی پاک کے اولین خلفاء میں بابا جی شیخ احمد جیو عثمانی کا شمار ہوتا ہے۔ نسبا" خلیفہ الراشد ثالث سیدنا عثمان ذولنورین کی پاک اولاد سے ہیں۔ اور روپڑ شریف اپنے شیخ کے حکم کو پورا کرتے ہوئے ہجرت فرما کر شاہ لال (ضلع کپواڑہ۔ مقبوضہ کشمیر) سے تشریف لائے۔آپ کو اولیائے آلو مہار شریف سے خاص عقیدت تھی خواجہ خواجگان شمس الہند پیر سید محمد چنن شاہ نوری دائم الحضوری کے ساتھ دور دراز کے سفر کیے اور دین اسلام کی تبلیغ کی۔