Richard

انگلستان کے تین بادشاہوں کے نام جنھوں نے 1189ء سے 1485ء کے درمیان عرصے میں حکومت کی۔ رچرڈ اول جس کو رچرڈ شیر دل بھی کہا جاتا ہے ان بادشاہوں میں سب سے زیادہ مشہور ہے۔ وہ تخت نشین ہوتے ہی ارض مقدس کی صلیبی جنگ میں شریک ہو گیا۔ صلاح الدین ایوبی سے شکست کھا کر صلح کی۔ جرمنی کے راستے واپس انگلستان جا رہا تھا کہ اس کے دشمن ڈیوک آف آسٹریا نے اسے گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا۔ 1194ء میں رہا ہو کر انگلستان آیا اور شاہ فرانس کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔1199ء میں فرانسیسی محل کے محاصرے کے دوران میں ایک زہریلے تیر کا شکار ہو کر ہلاک ہوا۔