رکشا بندھن

ہندو مذہب کا ایک تہوار

رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار بہن بھائیوں کے پیار، ان کے خوبصورت اٹوٹ رشتے کا تہوار ہے جو دنیا بھر میں موجود ہندو برادری روایتی جوش و خروش سے منا تی ہے۔ راکھی کا تہوار یا رکھشا بندھن بھی ملنے ملانے اور گھر والوں کے ساتھ خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

رکشا بندھن
راکھی
باضابطہ نامرکشا بندھن रक्षा बन्धन (जनैपूणिर्मा )
عرفیتراکھی یا راکھری یا جانائی پورنیما
منانے والےمذہبی تہوار:' ہندو اور جین مت.[1] s[2].[3]
قسمبھارتی اور نیپالی
تقریباتمذہبی: بہن بھائی کی کلائی پر راکھی باندھتی ہے اور آرتی اتارتی ہے[4] mark tilak, brother promises to protect sister, sister feeds brother, brother gives gift, hugs.
تاریخپورنیما (پورا چاند) شراون श्रावण पुर्णिमा
منسلکبھائی دوج ; بھائی ٹکہ

اس دن ہندو گھرانوں میں بہنیں دیا، چاول اور راکھیوں سے سجی پوجا کی تھالی تیار کرتی ہیں اور اپنے بھائیوں کی کلائی پر پیار سے راکھی باندھ کر ان کی صحت مندی، عمردرازی اور کامیابیوں کے لیے دعا کرتی ہیں۔ محبت کے اس اظہار کے جواب میں بھائی اپنی بہن سے دکھ سکھ میں ساتھ رہنے اور اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور اسے تحفہ دیتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔