رکن الاسلام جامعہ مجددیہ

رکن الاسلام جامعہ مجددیہ حیدرآباد سندھ کے قدیم اور معیاری جامعات میں سے ایک جامعہ ہے۔

تاسیس

ترمیم

رکن الاسلام جامعہ مجددیہ ہیر آباد 1954ء میںپاکستان کے شہر حیدرآباد میں معرض وجود میں آیا اس کے بانی شاہ مفتی محمد محمود الوری ہیں۔

نسبت

ترمیم

اس کا نام رکن الاسلام جامعہ مجددیہ رکھا گیا یہ دو اولیائے کرام کے نام سے منسوب ہے ایک مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی اور دوسرے الشاہ محمدرکن الدین الوری[1]

نظم ونسق

ترمیم

دار العلوم کا نظم و نسق و انتظام ایک رجسٹر ڈ سوسائٹی رکن الاسلام ایجوکیشنل سوسائٹی چلا رہی ہے۔ دار العلوم سے ملحق ادارے حسب ذیل ہیں:

  • رکن الاسلام نرسری اینڈ پرائمری اسکول (رجسٹرڈ)
  • رکن الاسلام ٹائپ اینڈ شارٹ ہینڈ انسٹی ٹیوٹ
  • رکن الاسلام لا ئبریری
  • رکن الاسلام پبلی کیشنز
  • رکن الاسلام کو چنگ سنٹر
  • رکن الاسلام ہاسٹل
  • رکن الاسلام اورنٹیل کالج
  • رکن الاسلام دارالافتاء

دستار فضیلت

ترمیم

1965ء میں جامعہ مجددیہ کا پہلا جلسہ تقسیم اسناد منعقد ہوا اور درس نظامی کے فارغ التحصیل طلبہ کو اسناد دی گئیں جو درس نظامی کی تکمیل کے ساتھ ساتھ بورڈ آف ایجو کیشن حیدرآباد سے فاضل عربی اور سندھ یونیورسٹی سے بی اے اور ایم اے کی اسناد و ڈگریاں بھی حاصل کر چکے تھے۔[2]

تنظیم المدارس سے وابستگی

ترمیم

رکن الاسلام جامعہ مجددیہ تنظیم المدارس میں 1394ھ سے رجسٹرڈ ہے اور تنظیم المدارس کے تحت ہونے والے امتحانات میں اس جامعہ کے طلباءنے اعلی نمبر لے کر اعلیٰ مقام حاصل کیا[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. روئداد رکن الاسلام جامعہ مجددیہ، بیر آباد حیدرآباد
  2. پاکستان کے دینی مدارس، ڈاکٹر قاضی معصوم الرحمن، صفحہ76، مثال پبلشر امین پور بازار فیصل آباد
  3. https://hamariweb.com/articles/14425