تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان
تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان ایک اسلامی تعلیماتی بورڈ ہے۔ اس کی تشکیل اول فروری 1960ء میں جامعہ معینیہ ڈیرہ غازی خان میں ہوئی۔ مولانا غلام جہانیاں معینی قریشی (1908ء-1977ء) ڈیرہ غازی خان کی زیر صدارت، مدارس اہل سنت کے عمائدین کا اجلاس ہوا جس میں اس کی تاسیس کی گئی۔ بعد ازاں 1974ء میں لاہور میں اس کی تشکیل ثانی ہوئی ۔
شعبہ جات
ترمیمتنظیم المدارس کے تحت اہلسنت و جماعت کے مدارس اور جامعات کے طلبہ و طالبات کے امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں۔ اور ان کو تعلیمی اسناد جاری کی جاتی ہیں۔ ان میں حفظ القرآن، تجوید و قرأت، درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک )، ثانویہ خاصہ (ایف اے)، درجہ عالیہ (بی اے )، درجہ عالمیہ (ایم اے )، طب، فلسفہ، منطق اور فاضل عربی کے امتحانات ہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔
مرکز
ترمیمابتدا اس کا صدر دفتر جامعہ نظامیہ رضویہ اندرون لوہاری گیٹ لاہور میں قائم کیا گیا بعد ازاں جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو کے نزدیک تنظیم کی ذاتی عمارت خرید کر مرکزی دفتر اور شعبہ امتحانات کے دفاتر قائم کیے گئے۔ اب مرکزی دفتر و امتحانی شعبہ ایک بہت بڑی عمارت 8 راوی پارک راوی روڈ متصل مینار پاکستان لاہور میں واقع ہے۔
ناظمین
ترمیممولانا غلام جہانیاں، احمد سعید کاظمی اور عبدالقیوم ہزاروی تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان (بورڈ) کے بانی تھے۔ عبد القیوم ہزاروی تنظیم المدارس (اہل سنت) پاکستان کے بلامقابلہ ناظم اعلی منتخب ہوئے بعد ازاں مرکزی صدر کے عہدے پر منتخب ہوئے اور تاحیات اس عہدہ پر فائز رہے۔ موجودہ مرکزی عہدیداران میں سید حسین الدین شاہ سلطانپوری تنظیم کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ مفتی منیب الرحمن مرکزی صدر اور عبد المصطفیٰ ہزاروی مرکزی ناظم اعلیٰ ہیں۔
مقاصد
ترمیمتنظیم المدارس اپنے دستور اور اغراض ومقاصد کی رو سے ایک غیر سیاسی اور تعلیمی نیٹ ورک کی حامل تنظیم ہے۔ یہ پاکستان بھر میں اہلسنت وجماعت کے مختلف سطح کے تقریباً بارہ ہزار سے زائد مدارس کی نمائندہ تنظیم ہے۔ یہ ادارہ اہلسنت و جماعت بریلوی پاکستان کا ایک امتحانی بورڈ ہے جو ملک بھر کے دینی مدارس کے طلبہ سے مختلف درجات و شعبہ جات میں باقاعدہ امتحان لیتا ہے اور کامیاب طلبہ کوسندات جاری کرتا ہے۔
بیرونی روابط
ترمیموفاقی دینی تعلیمی بورڈز، پاکستان (2021ء سے قبل رجسٹر ہونے والے)
نمبرشمار | نام بورڈ | صدر مقام | مسلک | وابستگی | نوٹیفیکیشن | تعداد مدارس | ویب سائٹ |
---|---|---|---|---|---|---|---|
1 | تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان | لاہور | بریلوی | جامعہ نظامیہ، جامعہ نعیمیہ | 17 نومبر 1982ء | 15,000 | tanzeemulmadaris.com |
2 | وفاق المدارس العربیہ پاکستان | ملتان | دیوبندی | جامعہ خیر المدارس | 17 نومبر 1982ء | 23,000 | wifaqulmadaris.org |
3 | وفاق المدارس الشیعہ پاکستان | لاہور | شیعہ | جامعۃ المنتظر | 17 نومبر 1982ء | wmshia.com | |
4 | وفاق المدارس السلفیہ پاکستان | فیصل آباد | اہلحدیث | 17 نومبر 1982ء | wmsp.edu.pk | ||
5 | رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان | لاہور | - | جماعت اسلامی | 12 اگست 1987ء | 1,000+ | rabtatulmadaris.com.pk |
. | اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان | . | . | . |
وفاقی دینی تعلیمی بورڈز، پاکستان (2021ء و ما بعد رجسٹر ہونے والے) [1]
نمبرشمار | نام بورڈ | صدر مقام | مسلک | وابستگی | نوٹیفیکیشن | تعداد مدارس | ویب سائٹ |
---|---|---|---|---|---|---|---|
6 | نظام المدارس پاکستان | لاہور | بریلوی | تحریک منہاج القرآن | 4 فروری 2021ء | 3,000 [2] | nizam-ul-madaris.edu.pk |
7 | مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ | لاہور | شیعہ | جامعہ العروۃ الوثقیٰ | 4 فروری 2021ء | majmaulmadaris.com | |
8 | وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ | فیصل آباد | بریلوی | جامعہ رضویہ | 4 فروری 2021ء | wmir.org | |
9 | وفاق المدارس والجامعات الدینیہ الباکستانیہ | لاپور | 24نومبر2021 | ||||
10 | اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان | کراچی | اہلحدیث | 4 فروری 2021ء | fb.com/imipakistan | ||
11 | اتحاد المدارس العربیہ پاکستان | مردان | دیوبندی | 4 فروری 2021ء | 7,000 [3] | ittehadulmadaris.edu.pk | |
12 | وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان | صوابی | دیوبندی | اشاعت التوحید والسنہ العالمیہ | 15 اپریل 2021ء | wmi.edu.pk | |
13 | مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان | کراچی | دیوبندی | جامعۃ الرشید | 15 اپریل 2021ء | ||
14 | بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن | اہلحدیث | 27 اپریل 2021ء | ||||
15 | کنز المدارس | کراچی | بریلوی | دعوت اسلامی | 27 اپریل 2021ء | kanz-ul-madaris.org |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان" (PDF)۔ hec.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2022
- ↑ "نظام المدارس پاکستان …دیر آید درست آید، روزنامہ نوائے وقت، 17 مارچ 2021ء"
- ↑ "ویب سائٹ اتحاد المدارس العربیہ سائٹ"