رکن پارلیمان
رکن پارلیمان اس شخص کو کہا جاتا ہے جو پارلیمان میں ایک مخصوص حلقے کے عوام کی نمائندگی کرے۔ دو ایوان والے ممالک میں یہ لفظ ایوان زیریں کے اراکین کے لیے استعمال ہوتا ہے جبکہ ایوان بالا کے اراکین کے لیے مختلف لفظ استعمال کیا جاتا ہے جیسے سینیٹ کے اراکین کے لیے سینیٹر۔ ایک رکن پارلیمان ایک سیاسی جماعت کا حصہ ہوتا ہے اور اگر کوئی آزاد طور پر (یعنی بغیر کسی جماعت کے ) انتخابات میں حصہ لیتا ہے تو پھر بعد میں اسے کسی سیاسی جماعت سے الحاق کرنا پڑتا ہے اور عموماََ ایسے آزاد امیدوار حکومتی جماعت سے ہی الحاق کرتے ہیں۔