رکھ کوٹ مٹھن
رکھ کوٹ مٹھنتحصیل راجن پورکی ایک یونین کونسل ہے2012 میں نئی حلقہ بندیوں اورنئی یونین کونسل کے قیام کی وجہ سے یہ یونین کونسل معروض وجود میں آئی تخلیق سے پہلے اس یونین کونسل کی آبادی کئی یونین کونسلز میں منقسم تھی اس یونین کونسل کی گنجان علاقہ میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹواور موجودہ وزیر اعظمنواز شریفکے پہلے دور حکومت میں پانچ مرلہ سکیم کے تحت آبادکاری کی گئی۔2012ء کی ووٹ لسٹ کے مطابقرکھ کوٹ مٹھن میں کل ووٹرز کی تعداد بارہ ہزار سے زائد یے۔ میونسپل کوٹ مٹھن کے مغربی کنارے سے ملحق اس یونین کونسل سے 5دسمبر2015 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے فتح حاصل کی سردار طارق خان گوپانگ اس یونین کونسل کے پہلے چیئر مین ہیں انھوں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوران کو شکست دیکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ ان کا ایک بھائی شاہنواز خان گوپانگ ممبر منتخب ہوئے ہیں