رہنمایانہ خط (انگریزی: Guideline)، جو اکثر اپنی جمع رہنمایانہ خطوط کے طور پر مستعمل ہے، چند بیانوں کا مجموعہ ہے کہ کس طرح عمل در آمد کیا جا سکے۔ یہ عام معاملات، طے شدہ رور مرہ کے کام اور متوازن کاموں سے متعلق بیانات پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ رہنمایانہ خطوط کسی بھی ادارے کی جانب سے جاری ہو سکتے ہیں، جس میں حکومت یا نجی ادارہ جات بھی ہو سکتے ہیں۔ سرکاریں اپنی مشنری، عملے اور عوام کے لیے ہدایتیں جاری کرتی ہیں۔ نجی ادارے اپنے عملے کے لیے ہدایتیں دیتی ہیں۔ جبکہ کچھ اور ادارے اپنی افادیت کے حساب سے رہنمایانہ خطوط جاری کر سکتے ہیں، جیسے کہ عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کے ضمن میں عالمی سطح پر مشورے دیتا ہے اور اسی طرح صحت اور ادویہ کے بارے میں اپنی رائے رکھتا آیا ہے۔


حکومتوں کی جانب سے رہنمایانہ خطوط کی مثال

ترمیم

اکتوبر 2020ء میں بھارت کی مرکزی وزارتِ داخلی اُمور نے 12 ایسی ریاستوں کے لیے جہاں انتخابات ہونے والے ہیں، کووڈ۔ 19 کے رہنمایانہ خطوط میں فوری اثر کیساتھ تبدیلی کرتے ہوئے کنٹونمنٹ زونس کے باہر سیاسی اجتماعات کی اجازت دی ہے۔ اسی طرح سے کچھ معاملات میں ڈھیل تو کہیں سختی کی ہدایات جاری کی گئیں جو ملک میں کورونا وائرس کی عام وبا کے پیش نظر تھی۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم