ریازان قلمرو
ریازان قلمرو 1078ء میں قائم ہوا، جب وہ چرنےگوو قلمرو سے علاحدہ ہوا۔ 1521ء میں قلمرو، ماسکوی ریاست کا حصہ بن گیا۔ ریازان کا پہلا حکمران مبینہ طور پر ،کیویائی روس کے شہر چرنےگوو کا شہزادہ یاروسلاو سویئتوسلاوچ تھا، جو بعد میں مورم-ریزان کا شہزادہ بھی بنا ۔
1097ء میں یہ آزاد قلمرو بنا۔ 1237ء میں ریازان باتو خان کی منگول فوجوں کی غارت گری کا نشانہ بنا اور اس کا پرانا صدرمقام تباہ کر دیا گیا۔ 1301ء میں ماسکو کے شہزادے دانیال نے ریازان کے جاگیردار کی غداری کی وجہ سے ریازان پر قبضہ کر لیا اور شہزادے کونستانتین کو قید میں ڈال دیا۔ 1305ء میں دانیال کے بیٹے ماسکو کے شہزادے یوری نے اس کے قتل کرنے کا حکم دیا۔ کونستانتین کے اگلے دو جانشین ،خانان قپچاق میں مارے گئے۔ 1380ء میں شہزادے اولگ ایوانووچ نے، اگرچہ وہ مامائی کا اتحادی تھا، کولیکووا کی لڑائی میں حصہ لیا ۔
تقریباً اپنی ساری تاریخ کے دوران ریازان قلمرو، پرونسک قلمرو کے ساتھ تنازعات میں الجھا رہا، یہاں تک کہ آخر الذکر 1483ء میں، ریازان کی شہزادی آنا کے عہد میں، ریازان میں ضم ہو گیا ۔