ریاپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (کووڈ 19)

ریاپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (انگریزی: COVID-19 rapid antigen test) کووڈ 19 جانچنے سے متعلق ایک مطبی طریقۂ کار ہے۔ اس جانچ ہے ایک عمومی اندازہ قائم ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص کووڈ 19 سے پریشان ہے یا نہیں، حالانکہ طمانیت کے لیے آر ٹی پی سی آر امتحان کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

بھارت کی مرکزی وزارت صحت کے مشاہدے 2020ء میں آیا ہے کہ کچھ بڑی ریاستوں میں ریاپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (آر اے ٹی) کے ذریعہ جانچے گئے علامات والے منفی معاملوں کی آر ٹی۔ پی سی ٹی ٹسٹنگ نہیں کی جارہی ہے۔ اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی وزارت صحت کے ساتھ ساتھ آئی سی ایم آر کے رہنمایانہ خطوط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ درج ذیل دو مخصوص زمروں کے اشخاص کی لازمی طور پر آر ٹی۔ پی سی آر ٹسٹ سے دوبارہ جانچ کرائی جائے۔ ریاپڈ انٹیجن ٹسٹ (آر اے ٹی) کے تمام علامات والے (بخار یا کھانسی یا سانس لیے میں دشواری) منفی معاملے آر اے ٹی کے بغیر علامات والے منفی معاملے جن میں منفی پائے جانے کے دو سے تین دن کے اندر علامات پیدا ہوجا سکتے ہیں، جس کے لیے تشفی کے لیے آر ٹی پی سی آر ضروری قرار دیا گیا۔ [1]

تاہم کچھ ممالک میں ریاپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کو کافی اہم قرار دیا گیا۔ مثلًا 2022ء میں اس جانچ کو پاکستان کے ہوائی اڈوں پر لازمی قرار دیا گیا۔ [2]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم