ریجنالڈ ٹالبوٹ رائڈر (پیدائش:18 جون 1875ء)|(انتقال:6 نومبر 1923ء) ایک انگریز کرکٹ کھلاڑی تھا جو 1903ء میں ڈربی شائر کے لیے کھیلا۔رائڈر کی پیدائش مونکس کوپن ہال چیشائر میں ہوئی تھی جو ولیم سی رائڈر اور اس کی اہلیہ آکٹاویا کا بیٹا تھا۔ اس کے والد جنرل ڈریپر تھے۔ اس کی تعلیم ایلیسمیر کالج ، شاپ شائر میں 8 ستمبر 1884ء سے 26 اپریل 1886ء [1] ہوئی۔ رائڈر نے 1903ء کے سیزن کے دوران لندن کاؤنٹی کے خلاف ایک اول درجہ میچ میں ڈربی شائر کے لیے کھیلا۔ انھوں نے ایک کیچ لیا اور اپر آرڈر میں میچ کی پہلی اننگز میں 10 رنز بنا کر بولڈ ہوئے لیکن ڈربی شائر نے دوسری اننگز میں انھیں بلے بازی کے لیے بلانے سے پہلے ہی فتح حاصل کر لی تھی۔ [2]

ریجنالڈ رائڈر
ذاتی معلومات
مکمل نامریجنالڈ ٹالبوٹ رائڈر
پیدائش18 جون 1875(1875-06-18)
مونکس کوپن ہال. چیشائر، انگلینڈ
وفات6 نومبر 1923(1923-11-60) (عمر  48 سال)
اسٹاکپورٹ، انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1903ڈربی شائر
پہلا فرسٹ کلاس20 اگست 1903 ڈربی شائر  بمقابلہ  لندن کاؤنٹی
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 1
رنز بنائے 10
بیٹنگ اوسط 10.00
100s/50s /
ٹاپ اسکور 10
گیندیں کرائیں
وکٹ
بالنگ اوسط
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ
کیچ/سٹمپ 1/-
ماخذ: [1]، جون 2012

انتقال

ترمیم

رائڈر کا انتقال 6 نومبر 1923ء کو اسٹاکپورٹ، انگلینڈ 48 سال کی عمر میں ہوا اور اسے ریڈش ولو گروو قبرستان، سٹاک پورٹ میں دفن کیا گیا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. British Census 1881 RG11 3542/121 p 16
  2. "Reginald Ryder at Cricket Archive"۔ Cricketarchive.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-04-07