18 جون
16 جون | 17 جون | 18 جون | 19 جون | 20 جون |
واقعات
ترمیم- 2008ء اسرائیل نے لبنان کے ساتھ ساٹھ سالہ پرانا تنازع حل کرنے کے لیے امن بات چیت کی تجویز دی [1]
- 1941ء ترکی نے جرمنی سے امن معاہدے پر دستخط کیے [1]
- 1812ء امریکا نے برطانیہ اور آئرلینڈ کیخلاف جنگ کا اعلان کیا [1]
- 656ء - علی بن ابی طالب خلافت راشدہ کے خلیفہ بن گئے۔
- 1983 - مونا محمود نژاد کو بہائی عقیدے کی نو دیگر خواتین کے ساتھ اس کے مذہبی عقائد کی وجہ سے ایران کے شہر شیراز میں موت کی سزا سنائی گئی اور پھانسی دی گئی۔
- 2023 - ٹائٹن آبدوز، ٹائٹینک کے ملبے کو دیکھنے کی کوشش کے دوران گم ہو گیا، جس میں موجود تمام پانچ افراد بشمول کمپنی کے شریک بانی اور سی ای او، سٹاکٹن رش شمالی بحر اوقیانوس میں ہلاک ہو گئے۔
ولادت
ترمیم- 1949ء - سوار محمد حسین، پاک فوج کے سپاہی اور نشان حیدر یافتہ
- 1952ء - ادریس دیبی، چاڈ کے صدر
- 1977ء - کایا کلاس، ایسٹونیا کے 19ویں وزیر اعظم
وفات
ترمیم- 767ء - ابو حنیفہ، تابعی، مسلمان عالم دین، مجتہد، فقیہ اور اسلامی قانون کے اولین تدوین کرنے والے
- 1858ء - رانی لکشمی بائی، جھانسی ریاست کی رانی
- 2023ء - شہزادہ داؤد، پاکستانی برطانوی تاجر، داؤد گروپ اور اینگرو کارپوریشن کے چئیرمین
- 2023ء - شیر محمد بلوچ، سابق پاکستانی سیاست دان اور ممبر قومی اسمبلی پاکستان
تعطیلات و تہوار
ترمیم- 1953ء انقلاب مصر مصرمیں جمہوریت کا اعلان محمدعلی کی بادشاہت کاخاتمہ ہوا [1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت "آج کا دن تاریخ میں"۔ اردو ڈاٹ کو