ریموٹ کنٹرول
دور تضبیط (remote control) جسے مختصراً دوربیط کہاجاسکتا ہے، ایک برقیاتی (electronic) اختراع جو برقی آلات کو دور سے تضبیط (control) یا قابو کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس اختراع (device) کا طریقۂ کار یہ ہوتا ہے کہ یہ فاصلوں پر رہتے ہوئے بعید نما (TV) اور اسی قسم کی دیگر صارفی برقیات (consumer electronics) مثلا مکانی صوتی آواز اور ڈی وی ڈی players وغیرہ تک ہدایات کے پیغام بھیج کر ان کو ضبط میں رکھتی ہے۔
ان صارفی برقیات کے آلات کے ساتھ استعمال کیے جانے والے دور تضبیطے عام طور پر ایک دستہ نما ساخت کے اور ہلکے وزن کے ہوتے ہیں جن پر مختلف اقسام کی ہدایات نشر کرنے کے لیے مختلف اقسام کی گھنڈیاں (button) لگی ہوئی ہوتی ہیں۔ آج کل تقریباًً تمام ہی برقی آلات اس قدر جدت اختیار کے چکے ہیں کہ ان میں موجود تمام افعال ہی کو ان دور تضبیطی اختراعات کے ذریعہ قابو میں کیا جا سکتا ہے اور بہت ہی کم اور بنیادی اقسام کے افعال ہی شائد ایسے ہوں جن کے لیے اٹھ کر اس برقی آلے تک جانا پڑتا ہو۔
یہ دور تضبیطی اختراعات یا devices اپنے تضبیطی آلے (TV وغیرہ) تک اشارے (signals) بھیجنے کے لیے عام طور پر زیر سرخ (infra-red) کو استعمال میں لاتے ہیں۔ بعض اوقات ارسالی اشاروں (radio signals) سے بھی کام لیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ ان میں عام طور پر اے اے یا اے اے اے جسامت کے برقیچے (batteries) توانائی کے منبع کے طور پر ڈالی جاتی ہیں۔
ویکی ذخائر پر ریموٹ کنٹرول سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |