ریڈیو تہران کی اردو نشریات
ریڈیو تہران، اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران سے روزانہ ساڑھے تین گھنٹے کی نشریات پیش کی جاتی ہیں۔ ریڈیو تہران کی ویب سائٹ :اردو ڈاٹ آر آئی بی ڈاٹ آئی آر http://www.urdu.irib.irآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdu.irib.ir (Error: unknown archive URL) ریڈیو تہران کے مدیر : سیداظفر کاظمی ریڈیو تہران کے معاونین :محسن باقری پور و مینا شکر اللہ ریڈیو تہران کا اسٹاف : گلشن نقوی، مظفر ذکی، ولی الحسن، سید علی رضوی، عباس سید، ہاشم علی، میثم رضا خان۔ احسن مھدی رضوی، کلب عباس زیدی، عباس علوی، نوید حیدر تقوی، مظفر ذکی، غلام عباس حیدری، یوشع حیاتی
ریڈیو تہران سے روزانہ ساڑھے تین گھنٹے کی نشریات پیش کی جاتی ہیں۔ ریڈیو تہران کی اپنی ایک ویب گاہ بھی ہے۔ جس پر خبریں تبصرے اور خصوصی مضامین کے علاوہ سامعین کے خطوط، اہم شخصیات اور سیاست دانوں کے انٹریوز کے علاوں لائیو اور گذشتہ ایام کی نشریات سنی جا سکتی ہیں۔ ریڈیو تہران کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ ریڈیو دیگر سامراجی ریڈیو اسٹیشنوں کے برخلاف امریکا اور صہیونی حکومتوں اور ان کے اتحادیوں کے مقابلے میں مظلوموں کا دفاع کرتا ہے اور مغرب کی شیطانی سازشوں اور امریکا کی چیرہ دستیوں کو سامنے لانے سے نہیں ججھکتا۔ بے باکی اور جرات اس ریڈیو کا خاصہ ہے جو دیگر ریڈیو اسٹشنوں میں ناپید ہے ۔ اسلام کی صحیح تصور پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام کے نام پر دہشت گردی کرکے اسلام کو بدنام کرنے والی قوتوں کے خلاف مسلم دنیا کو اتحاد و وحدت کی دعوت دینے میں ریڈیو تہران نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ ریڈیو تہران کے سامعین کی ایک بڑی تعداد پاکستان اور ہندوستان کے مختلف شہروں سے بذریعہ خطوط اس ادارے سے منسلک ہے اور اپنے خطوط کے ذریعے نہ صرف ریڈیو تہران کے اسٹاف کے ساتھ والہانہ لگاؤ کا اظہار کرتی ہے بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالسیسیوں کا دفاع کرتی ہے۔ سامعین کے خطوط میں اسلامی انقلاب، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور موجودہ رہبر امام خامنہ ای کے ساتھ بھی والہانہ لگاؤ کا اظہار کیا جاتا ہے۔ ریڈیو تہران کے اسٹاف میں پاکستان اور ہندوستان کے کارکنوں کے علاوہ مقامی اسٹاف بھی موجود ہے۔ حال حاضر میں ریڈیو تہران کے انچارج ( مدیر ) اظفر کاظمی ہیں جبکہ ان کی معاونت کے لیے سنئیر پروڈیوسر محسن باقری پور اور مینا شکر اللہ کا نام سامعین کے لیے آشنا ہے ۔