زبرجد
زبرجد ایک زردی مائل سبز رنگ کا پتھر ہے جو زمرد کے مشابہ ہوتا ہے۔یہ مشہور جواہرات میں شمار کیا جاتا ہے۔
زبرجد | |
---|---|
General | |
Category | Silicate mineral variety |
Formula (repeating unit) | (Mg, Fe)2SiO4 |
Crystal system | Orthorhombic |
Identification | |
Color | Yellow, to yellow-green, olive-green, to brownish, sometimes a lime-green, to emerald-ish hue |
Cleavage | Poor |
Fracture | Conchoidal |
Mohs scale hardness | 6.5–7 |
Luster | vitreous (glassy) |
Streak | None |
Specific gravity | 3.2–4.3 |
Refractive index | 1.64–1.70 |
Birefringence | +0.036 |
اقسام
ترمیمزبرجد کو جواہرات و نگینوں کے درجہ ٔ دؤم میں شمار کیا جاتا ہے، جس سے مراد ہے کہ اِس میں درجہ ٔ اُولیٰ کے جیسے جواہرات کی سی خصوصیات موجود نہیں ہوتیں۔ عموما ً زبرجد کا رنگ سبز ہوتا ہے اور اِس کے علاوہ زرد اور نیلے رنگ میں بھی پایا جاتا ہے۔ عمدہ ترین زبرجد کا رنگ زمرد کے رنگ جیسا ہوتا ہے یعنی سبز رنگ۔عرب ماہرین جواہرات اِسے زبرجد زیتونی بھی کہتے ہیں کیونکہ اِس کا رنگ زیتون سے مشابہ ہے۔ حکیم ارسطو نے لکھا ہے کہ زمرد اور زبرجد ایک ہی کان سے نکلتے ہیں اور یہ اُس وقت پیدا ہوتے ہیں جب فلکیاتی اعتبار سے سورج، چاند اور سیارہ زحل ایک ہی برج میں حالتِ قران یا حالتِ اجتماع میں ہوں۔
مصری زبرجد:
ترمیمیہ دیکھنے میں سرخی مائل ہوتا ہے۔
کبراسی زبرجد:
ترمیمیہ زردی مائل سبز رنگ کا ہوتا ہے اور عموما ً یہی قسم دستیاب ہوتی ہے۔
ہندی زبرجد:
ترمیمیہ زرد اور سرخ دونوں رنگوں میں ہوتا ہے اور برصغیر کے علاقوں میں یہی قسم پائی جاتی ہے۔
- انگریز ماہرین جواہرات زبرجد کی دو اقسام بتاتے ہیں:
بیرل:
ترمیمیہ عام زبرجد ہے جو سبز رنگ کا ہوتا ہے۔
اکوامرائین:
ترمیماِس میں رنگت سبز نیلگوں ہوتی ہے جبکہ عام زبرجد سبز زردی مائل ہوتا ہے۔
طبی خصوصیات
ترمیمحکمائے یونان کے مطابق زبرجد کی طبی خواص زمرد جیسے ہی ہیں۔ بطور منجن استعمال کیا جائے تو دانتوں کو صاف کرتا ہے۔ بدن کو تقویت بخش ہے۔ زیادتی ٔ و کمی ٔ بول کو مفید ہے۔ آنکھوں میں بطور سرمہ استعمال کیا جائے تو بصارت کو قوی کرتا ہے۔ اطبائے یونانی کا خیال ہے کہ اِس کے بنے پیالوں میں شراب نوشی سے نشہ نہیں ہوتا۔[1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر زبرجد سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |