علم نجوم میں زحل کو اس کے مخصوص طرز فطرت کے باعث نحس اکبر کہا جاتا ہے۔ ہندی ماہرین نجوم اس کی نحوست کے موجب اسے یم راج (فرشۂ اجل) پکارتے ہیں۔ زحل ’’وقت‘‘ ہے۔ اسے کرم کارک بھی کہتے ہیں، یعنی مکافات عمل کا علمبردار۔ اگر کرم (اعمال) احسن تھے تو جزا ملی گی وگرنہ برے کرموں کی سزا بھگتی پڑے گی۔ اسے فارسی میں کیوان، ہندی میں سنیچر اور سنسکرت میں شنی کہتے ہیں۔ حدود، روایات، محنت اور استقامت سے اسے خاص نسبت ہے۔

اگرچہ زحل فطرطاً نحس ہے مگر وہ افراد جن کے پیدائشی زائچہ میں برج ثور، برج میزان، برج جدی یا دلو طالع ہوں ان کے لیے یہ نحس نہیں رہتا۔ تاہم یہ جس کوکب پر ناظر ہوتا ہے اس کے ضعف کا باعث بنتا ہے۔ اگر زحل زائچہ میں باقوت ہو تو مولود کو فرض شناس، سنجیدہ، ذہین، محنتی، وقت کا پابند اور سیلف میڈ بناتا ہے، بزرگوں کی صحبت سے خاص طور پر فائدہ کرواتا ہے۔ سیاست میں کامیابی دلاتا ہے۔ اگر زحل کمزور ہو تواپنے دور میں مولود کو غربت، بے چارگی، طویل بیماری، قرضوں، مسلسل ناکامیوں اور ملک بدری، سخت مصائب سے دوچار کرتا ہے ۔

مراتب اور تعلقات

ترمیم

منسوبات

ترمیم
  • جنس : مذکر، مخنث
  • یوم : ہفتہ
  • سمت : مغرب
  • رنگ : سیاہ
  • پتھر : نیلم
  • دھات : لوہا
  • ذائقہ : کڑوا
  • اعضا : پیر، گھٹنے
  • رشتہ : ملازم
  • پیشے : سیاست، تحقیق، تاریخ، اناج اور لکڑی کا بیوپار، ماتحتی، کلرکی

بیرونی روابط

ترمیم