زلابیہ
زلابیہ ( عربی: زلابيةمشرق وسطی اور مغربی ایشیا کے متعدد کھانوں میں پایا جانے والا ایک پکوڑا ہے۔ پکوڑا قسم، جلیبی اور فنل کیک کی طرح ہے، گندم کے آٹے کے پتلے باریک تہ دار لچھے کو گرم تیل میں ڈال کر اچھی طرح تل کر تیار کیا جاتا ہے۔ [1] ڈش کا قدیم قدیم نسخہ 10 ویں صدی کی عربی کی کتاب سے آیا ہے اور اس کو ناریل کے خول میں ڈال کر تیار کیا جاتا ہے۔ زلابیہ کی عربی زبان اصطلاح مزراہی یہودی ایک ڈیپ فرائی کیے ہوئے خمیری آٹے کی بنی ڈش کے لیے بھی کرتے ہیں جس پر شہد چھڑکا ہو۔ [2]
تاریخ
ترمیمزلابیہ کے لیے قدیم ترین ترکیبیں دسویں صدی میں عربی کی کتاب "کتاب التبیخ" سے ملتی ہیں۔ [3][4] قدیم بغدادی نسخے میں، آٹے کو ناریل کے خول میں ذریعے ڈالا جاتا تھا اور 16 ویں صدی کے جرمن کھانوں میں اسٹرابن نامی ہندوستانی جیلبی سے ملتا جلتا پکوڑا بھی اسی ترکیب سے بنایا جات تھا۔ [5]
یمنی یہودیوں میں، زلابیہ خاص طور پر سردیوں کے مہینوں میں کھایا جانے والا پکوان تھا۔ یمن میں، زلابیہ کو تقریباً 1 سینٹی میٹر گہرے تیل کو صابنی پتھر میں ڈال کر اچھی طرح تلا جاتا تھا، جس میں تیل کے ساتھ کبھی کبھی شہد بھی ملایا جاتا تھا۔ [6]
روایات
ترمیمزلابیہ عام طور پر مسلمانوں رمضان کے دوران، ہندو دیوالی کی آمد پر، عیسائی ایسٹر کی تقریبات اور یہودیوں اسے ہانوکا کے موقع پر کھاتے ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیم- سفگنیہ
- جلیبی
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Heather Delancey Hunwick۔ Doughnut: A Global History
- ↑ Savoring Gotham: A Food Lover's Companion to New York City۔ Oxford University Press
- ↑ Darra Goldstein۔ The Oxford Companion to Sugar and Sweets۔ Oxford University Press
- ↑ Ibn Sayyar al-Warraq، Nawal Nasrallah (Nov 26, 2007)۔ annals of the caliphs' kitchens۔ BRILL۔ صفحہ: 413 chapter 100۔ ISBN 978-9004158672
- ↑ Darra Goldstein (2012)۔ The Oxford Companion to Sugar and Sweets۔ Oxford University Press
- ↑ Y. Qafih (1982)۔ Halichot Teman (Jewish Life in Sanà) (بزبان عبرانی)۔ Jerusalem: Ben-Zvi Institute۔ صفحہ: 209۔ ISBN 965-17-0137-4۔ OCLC 863513860