زنجیردار درخت
زنجیردار درخت (Chain Tree) جنوبی بھارتی ریاست کیرلا کے ویاناڈ ضلع میں واقع ایک برگد کا درخت ہے۔ زنجیر سے باندھا گیا اس درخت کو یہاں کی پرانی مقامی تاریخ میں اہم مقام حاصل ہے۔ یہ کلپٹا سے 16 کلومیٹر سلطان بتیری سے 41 کلومیٹر اور ماننتاواڈی سے 51 کلومیٹر دور ہے۔
متناسقات | 11°31′6.95″N 76°1′15.29″E / 11.5185972°N 76.0209139°E |
---|---|
تاریخ
ترمیمکالیکٹ سے ویاناڈ جانے کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ مغربی گھاٹ تھی۔ انگریزوں نے بہت سی تدبیریں بنائیں لیکن کچھ کام نہ آئی۔ اس وقت کرنتانڈن (Karinthandan) نامی ایک آدی باسی ہر دن اپنے مویشیوں کو چرانے کے لیے پہاڑوں کے اس پار جاتے ہوئے دیکھا۔ انگریزی انجینئروں نے اس کی مدد سے ویاناڈ کا راستہ دریافت کیا۔[1] اس دریافت کی نام نامی اپنانے کی لالچ میں انگریزوں نے اس نوجوان آدی باسی کی قتل کر دی۔ کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد اس مقام سے گذرنا مشکل ہوا تو کسی ساحر نے اس کی روحِ بد کو زنجیر سے وہیں موجود ایک درخت سے باندھا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "People's Action For Educational And Economic Development Of Tribal People"۔ 22 جنوری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2015
بیرونی روابط
ترمیم- زنجیری درخت کے بارے میں ٹراول بلاگ میں
- زنجیری درخت کے بارے میں ویاناڈ ٹورسٹ پلیس میںآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ wayanadtouristplaces.com (Error: unknown archive URL)