زوئی وکاجی (انگریزی: Zoe Viccaji) (ولادت: 1983ء) کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی گلوکارہ، نغمہ نگار اور اداکارہ ہیں۔[1][2][3] انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کوک اسٹوڈیو میں ایک حمایتی گلوکارہ کی حیثیت سے کیا اور بعد میں متخب فنکاروں میں سے ایک بن گیئں۔ زوئی وکاجی نے ایک البم جاری کیا جس کو بہت تعریف ملی۔[4]

زوئی وکاجی
معلومات شخصیت
پیدائش 25 اکتوبر 1983ء (41 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھاریاں   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

زوئی وکاجی کی پیدائش پاکستان کے صوبے پنجاب کے کھاریاں میں اڈی وِکاجی اور لینٹی وِکاجی، ایک پارسی والد اور عیسائی ماں کے ہاں ہوئی۔[5][6] اس کی پرورش پاکستان کے کراچی میں ہوئی۔ زوئی وِکا جی کے مطابق، وہ پندرہ سال کی عمر سے ہی گٹار بجا رہی ہیں اور خود اپنے گانے لکھتی تھیں۔[7][8] گلوکارہ راچل وکی جی ان کی چھوٹی بہن ہیں۔

ذاتی زندگی

ترمیم

زوئی وِکا جی نے 23 دسمبر 2018ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں پروڈیوسر اور ہدایت کار کمال خان سے شادی کی۔[9] اس کی بہن، ریچل وکی جی، ساتھی کوک اسٹوڈیو بیک اپ گلوکارہ اور اداکارہ صنم سعید شادی میں شامل تھیں۔ اگلے دن اس جوڑے نے ایک اور روایتی پاکستانی پروگرام کیا۔

پیشہ وارانہ زندگی

ترمیم

زوئی وکاجی نے اپنے کیریئر کا آغاز سترہ سال کی عمر میں ایک مقامی بینڈ گندا بنداس میں شامل ہو کر کیا۔

ایوارڈز اور نامزدگیاں

ترمیم
سال کام/تخلیق اعزاز نتیجہ
2012ء "میرا بچھڑا یار" 11 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ نامزد
2013ء "ہیں یہ سلسلے" 12 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ نامزد
2014ء "جب کوئی" اے آر وائی فلم ایوارڈ برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ نامزد
2014ء "زوئی وکاجی" چوتھا پاکستان میڈیا ایوارڈ فاتح
2015ء "دریچے" اے آر وائی ایوارڈ فاتح
2015ء "دریچے" 14 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ فاتح

فلمی گرافی

ترمیم
سال فلم حواشی
2013ء گڈ مارننگ کراچی سیلون دلہن
2014ء دی جرنی ویتھین تھوڑی دیر کے لیے [10]
2018ء کیک (فلم) تھوڑی دیر کے لیے

ڈسکوگرافی

ترمیم

البم

ترمیم
نمبر البم پروڈیوسر سال
1. دریچے زوئی وکاجی 2014ء
نغموں کی فہرست
نمبر.عنوانطوالت
1."جس نہ بھی آنا ہے"03:48
2."پھر ملی تنہائی"04:56
3."سو دفعہ"03:26
4."کیسے یہ ہوا"03:46
5."رات گئے"04:26
6."Keep me in Your Memories"03:50
7."میرا بچھڑا یار"02:56
8."اب آؤ نا"04:40
9."نیند آتی نہیں"04:23
کل طوالت:00:35:21

سنگل

ترمیم
  • تنہائیاں
  • جھوم
  • ہو جاؤ آزاد
  • رک تو ذرا
  • ہم ہر قدم آگے ہوں
  • The Time Has Come
  • جوش
  • یہ دل کیوں میرا
  • جس نے بھی آنا ہے، ایک دن جانا ہے
  • Thinking About You
  • الوداع
  • بچھڑا یار
  • بولو
  • Breathe in Breathe Out
  • جب کوئی
  • جو چاہو
  • کیسے یہ ہوا
  • Street Signs (Feat. Aamir Zaki and Maaz)
  • Vamp (Feat. Omar Farooq)
  • Weave a Sweet Dream
  • عاشقی کنارہ
  • بڑے پیار سے سمجھایں
  • عاشقی انگار

کوک اسٹوڈیو

ترمیم
  • سینران را بائریہ
  • جانہ
  • رات گئے
  • عشق کنارہ

حوالہ جات

ترمیم
  1. Zoya Anwer۔ "I want to release songs and not have expectations: Zoe Viccaji"۔ dawn.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مئی 2015 
  2. "Zoe Viccaji (Interview) ~ Islo Times"۔ islotimes.com۔ 02 جولا‎ئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مئی 2015 
  3. "Profile: Zoe Viccaji - Arts & Culture - Newsline"۔ newslinemagazine.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مئی 2015 [مردہ ربط]
  4. Hasan Ansari، Saadia Qamar، Maryam Rashid (October 1, 2015)۔ "Naysayers for good reason"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ کراچی۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2015 
  5. Saadia Qamar (1 September 2012)۔ "Dream team: Cultures in Harmony collaborates with the Viccaji sisters"۔ The Express Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2015 
  6. "Zoe Viccaji – Interview with Mnewz"۔ MNewz,Net۔ 31 October 2012۔ 02 جولا‎ئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2015 
  7. "Zoe Viccaji a Pakistani Christian female singer and song writer"۔ christiansinpakistan.com۔ 11 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مئی 2015 
  8. "German glue, pinching ears and music — Zoe Viccaji's favourite things"۔ The Express Tribune۔ Rida Naeem۔ 18 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2021 
  9. https://tribune.com.pk/story/1873201/4-pictures-zoe-viccaji-ties-knot-karachi/
  10. "The Journey Within (2014)"۔ IMDb۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2015