زویا خان
زویا خان (پیدائش: 17 اپریل 1992ء)[1] بھارتی فلم اداکارہ، میزبان اور اینکر ہے۔ اس نے ایک اینکر اور پرنٹ ماڈل کے طور پر اپنی فنی زندگی کی شروعات کی۔ [2] ریمپ پر جلوہ گری کے علاوہ اس نے بے شمار اشتہارات میں بھی کام کیا ہے جن میں زیادہ تر پرنٹ میڈیا کے لیے بنائے گئے ہیں۔ زویا خان اس وقت مرکز نگاہ بنی جب اس نے دلی میں منعقدہ ایک مقابلہ حسن میں مس خوبصورت مسکراہٹ اور ملائم جلد کے اعزازت حاصل کیے۔ زویا نے اداکاری سے پہلے اکاؤنٹ ماہر اور ماڈل کی حیثیت سے بھی کام کیا۔
زویا خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | نئی دلی, بھارت |
17 اپریل 1992
رہائش | ممبئی, مہاراشٹر, بھارت |
قومیت | بھارتی |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ, میزبان |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
کچھ عرصہ ماڈلنگ کرنے کے بعد زویا ایک مختصر دورانیے کی فلم “مچھر دانی “ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ اسی فلم میں بہترین اداکاری کی بنا پر اس نے کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول 2013 میں شریک 46 ممالک کی 216 فلموں کی ہیروئن میں سے پہلا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ زویا کی پہلی بڑی فلم سی ایس ریڈی کی ہدایتکاری میں بننے والی اے شیام گوپال ورما فلم کی ایک فیچر تیلگو فلم تھی جو 2015 میں بنائی گئی اور اس میں زویا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ پھر اس نے ہدایتکار رمیش سپی کی ایک فلم “شملہ مرچی” میں بھی اداکاری کی۔
ابتدائی زندگی
ترمیمزویا خان نے نئی دلی کے ایک پٹھان خاندان کے مسلمان گھرانے میں جنم لیا۔اُس نے دلی یونیورسٹی سے اکاؤنٹس میں گریجویشن کیا۔ وہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بہت فعال تھی۔ اپنے اسکول اور کالج کے زمانے میں وہ باسکٹ بال اور بیڈ منٹن کی کھلاڑی تھی جب کہ اس کا مشغلہ ذاتی مصوری تھا۔ اس کا ایک بھائی بھارتی سپریم کورٹ کا وکیل ہے۔ زویا دلی گانگریس کے موجودہ صدر اور سابق کیبینٹ منسٹر ہارون یوسف کی بھانجی ہے۔
ماڈلنگ اور میزبانی
ترمیمزویا اپنے اسکول کے زمانے سے ہی پروگراموں کی ترتیب و میزبانی میں فعال تھی۔ ایک ایمسی کی حیثیت سے اس نے اسٹیج پروگرام، مزاحیہ خاکے، ایشین اوپن کِک باکسنگ چیمپئین شپ، موسیقی کے پروگرام، ایوارڈ شو، شادی کی تقاریب، فیشن شو، سفرنامہ پروگرام، دستاویزی پروگرام، نئے سال کی تقریبات اور بے شمار لائیو شو ہندوستان بھر میں منعقد کیے۔
اداکاری
ترمیمزویا نے اداکاری کا سفر چھوٹے پردے یعنی ٹیلی ویژن پر زمانہ طالب علمی میں ہی بالا جی ٹیلی فلمز کے زیر اہتمام بننے والے ہدایتکارہ ایکتا کپور کے ایک ڈراما سیریل بیری پیا میں ایک منفی کردار سے کیا جو کلرز ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "A Shyam Gopal Varma audio launched"۔ 18 مئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2020
- ↑ "A Shyam Gopal Varma Film Review"۔ 14 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2020