زچہ انفیکشن، زچگی بعد انفیکشن، زچہ بخار یا زچگی بخار، کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ولادت یا اسقاط حمل کے بعد خواتین کی تولیدی نلی کا کوئی بیکٹیریائی انفیکشن ہے۔ نشانیاں اور علامات میں عام طور پر بخار 38.0 °C (100.4 °F)، سے زیادہ، سردی لگنا، پیٹ کے نچلے حصے میں درد اور ممکنہ طور پر خراب مہک والا اندام نہانی اخراج شامل ہے۔[1] یہ عام طور پر پہلے 24 گھنٹوں کے بعد اور زچگی کے دس دنوں کے اندر اندر ہوتا ہے۔[2]

زچہ انفیکشن
تخصصطب تولید&Nbsp;تعديل على ويكي بيانات

رحم اور آس پاس کے نسیجوں جسے زچگی کا سیپسس (puerperal sepsis) یا بعد تولید سوزش رحم (Postpartum Metritis) کے طور پر جانا جاتا ہے، سب سے زیادہ عام انفیکشن ہے۔ خطرے کے عوامل میں دیگر کے ساتھ جراحی (Cesarean section)، مخصوص بیکٹیریا جیسے اندام نہانی میں گروپ بی اسٹرپٹوکوکس کی موجودگی، جھلیوں کا قبل از وقت ٹوٹنا اور طویل زچگی شامل ہے۔ زیادہ تر انفیکشن میں کئی قسم کے بیکٹیریا شامل ہوتے ہیں۔ افزائش کرنا اندام نہانی یا خون سے تشخیص میں شاذ و نادر ہی مدد ملتی ہے۔ ان میں جن کو بہتر نہیں ہوتا ہے، طبی امیجنگ کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ درد زہ کے بعد بخار کے دیگر وجوہات میں شامل ہے: پستانی انجماد خون، پیشاب کی نلی کا انفیکشن، پیٹ کے چیرا کا انفیکشن یا فرج شگافی (Episiotomy) اور عدم تمدد (Atelectasis)۔[1]

جراحی کے بعد کے خطرے کی وجہ سے یہ سفارش کی جاتی ہے کہ تمام خواتین کو سرجری کے وقت اینٹی بایوٹک جیسے ایمپيسلين سپلیمنٹس کی انسدادی خوراک حاصل کریں۔ مروجہ انفیکشن کا علاج اینٹی بایوٹک کے سے ہوتا ہے جس میں زیادہ تر خواتین دو سے تین دنوں میں بہتری حاصل کرتی ہیں۔ ان ہلکے بیماری والوں میں دہنی اینٹی بایوٹک کا استعمال کیا جا سکتا ہے ورنہ درون وریدی اینٹی بایوٹک کی سفارش کی جاتی ہے۔ عام اینٹی بایوٹک میں اندام نہانی کے ذریعہ ولادت کے بعد ایمپيسلين اور جنٹامائسين یا جن کی جراحی ہوا ہو ان کے لیے كلنڈامائسين اور جنٹامائسين کا مجموعہ شامل ہے۔ جن خواتین میں مناسب علاج سے بہتری نہیں آ رہی ہے، دیگر پیچیدگیوں جیسے پس پر غور کرنا چاہیے[1]

ترقی یافتہ دنیا میں ایک سے دو فیصد کے درمیان اندام نہانی کے زریعہ ولادت کے بعد بچہ دانی میں انفیکشن ہوتا ہے۔ یہ ان کے درمیان جن کی زیادہ مشکل ولادت ہوتی ہیں، پانچ سے تیرہ فیصد اور انسدادی اینٹی بائیوٹک کے استعمال سے پہلے جراحی میں پچاس تک بڑھ جاتا ہے۔[1] ان انفیکشنز کے لگنے کی وجہ سے 2013 میں 24،000 اموات ہوئی تھیں جو 1990 کے 34،000 کے اموات سے کم ہے۔[3] ایسی صورت حال کی پہیلی معلوم تفصیل کم سے کم 5 ویں صدی قبل مسیح بقراط کی تحریروں میں ملتی ہے۔[4] کم از کم 18 ویں صدی میں شروع اور 1930 تک جب اینٹی بایوٹک متعارف کیے گئے تھے، پیدائش کے وقت یہ انفیکشن موت کا ایک بہت عام وجہ تھے۔[5] 1847 میں، آسٹریا میں، اگناز سميیلوس نے کلورین سے ہاتھ کی صفائی کے ذریعے بیماری سے موت میں بیس فیصد سے دو فیصد تک کمی کی۔[6][7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت "37"۔ Williams obstetrics (24th ایڈیشن)۔ McGraw-Hill Professional۔ 2014۔ صفحہ: Chapter 37۔ ISBN 9780071798938 
  2. Hiralal Konar (2014)۔ DC Dutta's Textbook of Obstetrics۔ JP Medical Ltd۔ صفحہ: 432۔ ISBN 9789351520672 
  3. Collaborators GBD 2013 Mortality and Causes of Death (17 December 2014)۔ "Global, regional, and national age-sex specific all-cause and cause-specific mortality for 240 causes of death, 1990-2013: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2013."۔ Lancet۔ PMID 25530442۔ doi:10.1016/S0140-6736(14)61682-2 
  4. Vandana Walvekar (2005)۔ Manual of perinatal infections۔ New Delhi: Jaypee Bros.۔ صفحہ: 153۔ ISBN 9788180614729 
  5. Lois N. Magner (1992)۔ A history of medicine۔ New York: Dekker۔ صفحہ: 257–258۔ ISBN 9780824786731 
  6. BL Anderson (April 2014)۔ "Puerperal group A streptococcal infection: beyond Semmelweis."۔ Obstetrics and gynecology۔ 123 (4): 874–82۔ PMID 24785617 
  7. AD Ataman، EE Vatanoglu-Lutz، G Yildirim (2013)۔ "Medicine in stamps-Ignaz Semmelweis and Puerperal Fever."۔ Journal of the Turkish German Gynecological Association۔ 14 (1): 35–9۔ PMID 24592068